سعودیہ، زنا کی شکار کو کوڑے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے ایک اخبار میں شائع خبروں کے مطابق زانیوں کے ساتھ عصمت دری کی شکار ایک خاتون کو بھی سزاسنائی گئی ہے۔ مجرموں کو پانچ سال سے دس ماہ تک کی قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ متاثرہ خاتون کو اپنے گھر کے علاوہ دیگر مردوں کے ساتھ تنہا رہنے پر اسّی کوڑے لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک سعودی اخبار نے متاثرہ خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے جس کے مطابق عصمت دری کی شکار خاتون حیرت میں ہیں کہ آخر انہیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔ یہ سزا کئی ماہ قبل سنائی گئی تھی جس پر ابھی عمل ہونا باقی ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون فوزیہ العونی کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کی شکار خاتون کو سزا دینا ظلم و جبر کے مترادف ہے۔ اخبار کے مطابق العونی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عصمت دری کی شکار خواتین کو کوئی مدد نہیں حاصل ہوتی ہے اور اس مذکورہ واقعے میں تو خاتون سے کسی بھی نے ملاقات بھی نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں عراق: پولیس پر زنا بالجبر کاا لزام20 February, 2007 | آس پاس امریکی فوجی کو سو سال قید23 February, 2007 | آس پاس ریپ کیس: گیارہ امریکیوں پر مقدمہ19 October, 2006 | آس پاس الہ آباد: ’گینگ ریپ‘ کا مقدمہ درج20 January, 2007 | انڈیا اسرائیلی صدر پر استعفیٰ کا دباؤ23 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||