BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 January, 2007, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الہ آباد: ’گینگ ریپ‘ کا مقدمہ درج

بھارتی پولیس(فائل فوٹو)
پولیس شک کی بنیاد پر چھ مقامی افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے
الہ آباد پولیس نے تین دن کے بعد شہر کے مضافات میں واقع ایک مدرسے کی دو لڑکیوں کے ساتھ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

الہ آباد شہر میں لڑکیوں کا یہ پہلا مدرسہ ہے اور یہاں تقریباً 55 لڑکیاں رہتی ہیں۔

مقامی سماجی کارکن اور استاد محترمہ پدما نے بی بی سی کو بتایا ’بدھ کو دو لڑکیوں کو نصف شب کے قریب مدرسے سے زبردستی اٹھایا گیا اور مدرسے کے نزدیکی میدان میں چھ افراد نے ان سے جنسی زیادتی کی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد نے اپنے آپ کو تفتیشی ادارے سی آئی ڈی کے اہلکار ظاہر کیا تھا۔

پولیس کے سینئر اہلکار بی ڈی پالسن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس شک کی بنیاد پر چھ مقامی افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں کا طبی معائنہ کروایا جا چکا ہے اور اب رپورٹ کا انتظار ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ مدرسہ گزشتہ برس بنارس ميں ہونے والے بم دھماکوں کے اہم ملزم کے بھائی کا ہے۔ جب مسٹر پالسن سے یہ پوچھا گیا کہ کیا پولیس کی کوئی ٹیم وہاں پوچھ گچھ کرنے کے لیے گئی تھی تو انہوں نے اس سے صاف طور پر انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کا ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ پولیس کی کوئی ٹیم مدرسے میں گئی ہے۔

کانگریس کی رہنما ریتا بہوگنی جوشی نے اس حادثے کا ذمے دار ریاست میں جاری لاقانونیت کو ٹھہرایا ہے۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے حوالے سے حکومت پر کی جانے والی تنقید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ نٹھاری گاؤں میں انسانی ہڈیوں کی برآمدگی کے بعد سے ریاست میں جاری لاقانونیت پر پہلے سے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد