BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 January, 2007, 16:32 GMT 21:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آندھرا:’نو افراد کے قاتل گرفتار‘

پولیس کو پہلی کامیابی ایک دوہرے قتل کے معاملے کی تفتیش کے دوران ہوئی
آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد کے نواحی شہر سائبرآباد کی پولیس نے سلسلہ وار قتل کے معاملے میں تین افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران اس علاقے میں قتل کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔

سائبر آباد کے پولیس کمشنر پربھاکر ریڈی نے پیر کے روز ان تینوں ملزمان کو ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

مسٹر ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملزمان نے نو افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ’ ان کا قتل کرنے کا طریقہ ایک جیسا تھا۔ یہ لوگ پتھر سے سر کچل کر قتل کرتے تھے‘۔

پولیس کمشنر نے بتایا کہ یہ ملزم معمولی رقم کے حصول کے لیے لوگوں کو قتل کر دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی ان وارداتوں میں جنسی استحصال کا پہلو شامل نہیں ہے اور صرف ایک عورت کو قتل کرنے سے پہلے ان لوگوں نے اسے’ریپ‘ کیا تھا۔

مسٹر ریڈی نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کو مسترد کیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ ملزمان ہم جنس پرست تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان منشیات کے عادی ہیں اور معمولی رقم کے لیے معصوموں کا قتل کرتے تھے۔

پربھارکر ریڈی نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس کو پہلی کامیابی ایک دوہرے قتل کے معاملے کی تفتیش کے دوران ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس کو صنعتی علاقے کاٹیےدان میں سر کچلی ہوئی دو لاشیں ملی تھیں۔ ان کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں ایک طوائف بھی شامل ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دلی کے نواحی شہر نوئیڈا کے نٹھاری گاؤں میں سترہ بچوں اور عورتوں کے اغوا، ریپ اور قتل کا واقعہ سرخیوں میں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد