BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 07:18 GMT 12:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوجی کو سو سال قید
محمودیہ
ریپ اور قتل کا واقعہ محمودیہ کے اس گھر میں پیش آیا تھا
ایک چودہ سالہ عراقی لڑکی سےگینگ ریپ اور اسے خاندان سمیت قتل کرنے کے جرم میں ایک امریکی فوجی کو ایک سو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سارجنٹ پال کورٹِز نے عدالت کے سامنے چار افراد کے قتل، زیادتی اور گینگ ریپ کی سازش کے جرائم کا اعتراف کیا اور اسی وجہ سے انہیں سزائے موت نہیں سنائی گئی۔

یہ مقدمہ ان متعدد مقدمات میں سے ایک ہے جن میں امریکی فوجیوں پر عراقیوں کو قتل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پال کورٹِز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے اور وہ دس برس کی قید کے بعد پیرول پر رہائی کی درخواست کے حقدار ہوں گے۔ جمعرات کو عدالت میں کورٹز نے اپنے جرائم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تین دیگر فوجیوں جیسی سپائلمین، جیمز بیکر اور سٹیون گرین کے ساتھ مل کر چودہ سالہ عبیر قاسم الجنابی کے گینگ ریپ کا منصوبہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ تاش کھیلتے ہوئے بنا اور اس لڑکی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ اس کےگھر میں صرف ایک مرد تھا اور مزاحمت کا خطرہ کم تھا۔

اسی مقدمے میں کورٹِز کے ساتھی جیمز بیکر کو نومبر میں ریپ اور قتل کے جرم میں نوے برس قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ سپائلمین اور ان کے ایک ساتھی برائن ہاورڈ اس واقعے سے متعلق الزامات کی بنیاد پر کورٹ ماشل کے منتظر ہیں جبکہ سٹیون گرین پر اس حوالے سے مقدمہ بطور عام شہری چلایا جا رہا ہے کیونکہ حکام کو اس واقعے کا علم ہونے سے پہلے ہی وہ فوج چھوڑ چکے تھے۔

ان پانچوں افراد کا تعلق فورٹ کیمبل، کنٹکی کے ایک سو ایک ائر بورن ڈویژن سے تھا اور اس مقدمے کی کارروائی بھی وہیں ہوئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد