امریکہ نیٹو سے مشورہ کرے: جرمنی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ یورپ میں میزائیل شیلڈ لگانے کے معاملے پرنیٹو ممالک سے بات چیت کرے۔ جرمن وزیر خارجہ فرانز جوزف ینگ نے کہا کہ نیٹو کو میزائیل شیلڈ جیسے دفاعی منصوبوں کو زیر بحث لانا چاہیے۔ امریکہ نے چیکو جمہوریہ اور پولینڈ میں میزائیل حملوں سے دفاع کا بچنے کے لیے میزائیل شیلڈ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روس نے امریکی منصوبے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور پولینڈ اور چیک جمہوریہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنی سرزمین پر ان میزائیلوں کو نصب کرنے کی اجازات دی تو وہ کسی بھی ممکنہ روسی جوابی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ میزائیل پروگرام کے سربراہ امریکی جنرل نے روس کی طرف سے میزائیل پر سخت رد عمل کے بعد کہا تھا کہ امریکہ کوہ قاف کے ملکوں میں بھی اس طرح کے دفاعی نظام نصب کر سکتا ہے۔ کوہ قاف ممالک میں میزائیل نصب کرنے کے بیان پر روس نےزیادہ غفگی ظاہر نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ امریکہ کا موقف ہے کہ چیک جمہوریہ اور پولینڈ میں نصب کیے جانے والے میزائیلوں کا نشانہ روس ہو گا بلکہ یہ اقدام شمالی کوریا اور ایران جیسے ملکوں کی طرف سے پیدا کیے جانے والے خطرات سے نمٹے کے لیے لگائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمہوریہ چیک اور پولینڈ کی حکومتیں پہلے ہی امریکی میزائیل پروگرام کو اپنی سر زمین پر نصب کرنے کرنے پر رضامندگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکی میزائل پر روس کا ردعمل 19 February, 2007 | آس پاس امریکہ’بہت خطرناک‘ ہے: پوتن10 February, 2007 | آس پاس ’روس ٹوٹنا صدی کا بڑا سانحہ تھا‘25 April, 2005 | آس پاس روسی میزائل ایران کے حوالے 23 January, 2007 | صفحۂ اول روسی جمہوریت امریکی خدشات24 February, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||