امریکی میزائل پر روس کا ردعمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کا کہناہے کہ اگر پولینڈ اور چیک ریپبلک نے اپنی سر زمین پر امریکی میزائل دفاعی نظام نصب کیا تووہ اس پرحملہ کرسکتا ہے۔ امریکہ پولینڈ اور چیک جمہوریہ میں میزائل ڈیفنس نظام نصب کرنے پر غور کر رہا ہے۔ روس میں’سٹریٹیجک میزائل ٹروپس‘ کے کمانڈر جنرل نکولائی سولوتسو نے کہا’ اگر چیک جمہوریہ اور پولینڈ کی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا تو روس کا سٹریٹیجک میزائل ٹروپس سسٹم اسے اپنا نشانہ بنا سکتا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر صلاح و مشورہ بھی جاری ہے کہ کونسی ایسی شرائط تلاش کی جائیں جس سے امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ان ممالک کی سرزمین پر نصب نہ ہوسکے۔ جنرل نکولائی سولوتسو نے زور دیکر کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ پولینڈ کے ساتھ ہو۔’ اگر پولینڈ اور دوسرے علاقوں میں اس طرح کے ڈیفنس سسٹم کو بڑھاوا دیا گیا تو اس سے دونوں جانب سے زبردست فوجی کارروائی کا خطرہ ہے۔‘ | اسی بارے میں پوتن کے اقدامات پرامریکی تشویش15 September, 2004 | آس پاس ایرانی پیشکش مسترد کر دی گئی08 March, 2006 | آس پاس روس، یورپی یونین اجلاس ناکام24 November, 2006 | آس پاس امریکہ’بہت خطرناک‘ ہے: پوتن10 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||