BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان نے 24 افغان اہلکار رہا کر دیے

افغان پولیس فائل فوٹو
افغان پولیس اہلکاروں کو استعفیٰ دینے کی شرط پر رہا کیا گیا ہے: طالبان
طالبان نے کہا ہے کہ انہوں نے افغان پولیس کے چوبیس اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے جبکہ چار اعلیٰ افسران اب بھی ان کے قبضہ میں ہیں جنہیں شرعی سزائیں دی جائیں گی۔

طالبان نے اتوار کو صوبہ ہلمند کے شہر واشیر میں ایک حملے کے دوران افغان پولیس کے تیس اہلکاروں کو اسلحہ اور گاڑیوں سمیت پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم افغان حکام نے اس بات کی تردید کی تھی۔

صوبہ ہلمند میں طالبان کمانڈر ملا عبدالرحیم نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ افغان پولیس کے ان چوبیس اہلکاروں کو اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ افغان پولیس سے استعفیٰ دیں گے۔

ملا عبدالرحیم کا مزید کہنا تھا’افغان پولیس کے چار اعلیٰ اہلکار اب بھی ہمارے قبضہ میں ہیں جن کے خلاف مقدمہ چلایاجائےگا اور اگر ان پر قتل یا کوئی اور جرم ثابت ہوا تو انہیں شرعی سزائیں دی جائیں گی جو کوڑوں، پھانسی دینے یا قید میں رکھنے کی صورت میں ہوسکتی ہیں‘۔

جنوبی افغانستان میں طالبان کا اثر و نفوذ زیادہ ہے جہاں افغان حکومت یا اتحادی افواج کےساتھ کام کرنے والوں کی زندگیوں کو ہمہ وقت خطرہ رہتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد