BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 November, 2003, 11:52 GMT 16:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان پولیس اور فوج میں تصادم
افغان فوجی (فائیل فوٹو)

افغاسنتان کے جنونی صوبے ہلمند میں پولیس اور افغان فوجیو ں کے درمیان تصادم میں کم سے کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

تاہم خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق لڑائی میں دو فوجی کمانڈر اور آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں نو عام شہری بھی شامل ہیں۔

صوبے کے نائب گورنر حاجی میر محمد نے کہا کہ لڑائی پانچ گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں بھاری اسلحہ استعمال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی صرف اس وقت بند ہوگئی جب حکام نے امریکی فوجیوں اور ہیلی کاپٹروں کو مداخلت کے لئے بلایا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان گروہوں کے درمیان، جو دونوں ہی حامد کرزئی کے حامی ہیں، لڑائی کیوں ہوئی۔

ایک اطلاع میں کہا گیا کہ پولیس نے فوجیوں کی گاڑیوں پر اس وقت گولی چلادی جب وہ ایک چیک پوائنٹ پر رکے نہیں۔

ایک علیحدہ واقعہ میں پانچ افغان فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب شمالی صوبے سرِ پُل میں عبدالرشید دوستم اور استاد عطا محمد کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد