بغداد: ایرانی سفارت کار کا اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی وزارتِ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی سفارتکار کو بغداد میں مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے خبر رساں ادارے اسنا کو بتایا ہے کہ اغوا ہونے والے سفارت کار کا نام جلال شریفی ہے اور وہ ایرانی سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری ہیں۔ ترجمان کے مطابق جلال شریفی کو وسطی کرادا ڈسٹرکٹ سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی کار میں سفر کر رہے تھے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اغوا کنندگان نے عراقی سپیشل فوج کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق جلال شریفی کو بغداد میں واقع ایک ایرانی بینک کی شاخ کے سامنے سے اغوا کیا گیا۔ محمد علی حسینی نے عراق میں موجود امریکی فوج کو سفارت کار کی حفاظت کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا ’اسلامی جمہوریہ ایران عرا ق میں موجود امریکی افواج کو ایرانی سفارت کار کی زندگی کی حفاظت کا ذمہ دار سمجھتا ہے‘۔ امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی یا عراقی فوج کسی اس واردات میں ملوث نہیں ہے۔ کرنل کرسٹوفر گریور نے سفارت کار کے اغوا کی بھی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا’ ہم نے اپنے یونٹس سے معلوم کیا ہے اور کسی یونٹ نے ایسے واقعے میں حصہ نہیں لیا ہے‘۔ عراقی حکام نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ اغوا کرنے والے افراد کی کار پر فائرنگ کی گئی اور ان کا پیچھا بھی کیا گیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ | اسی بارے میں ایرانی قونصلیٹ پرامریکی حملہ11 January, 2007 | آس پاس امریکہ سے ایرانیوں کی رہائی کا مطالبہ14 January, 2007 | آس پاس عراق:مارٹر حملہ اور دھماکے، 40 ہلاک30 January, 2007 | آس پاس بغداد میں فوجی آپریشن اور دھماکے05 February, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکے میں 135 ہلاکتیں03 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||