’عراق خانہ جنگی کے راستے پرگامزن‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے ایک ’تھنک ٹینک‘ نے کہا ہے کہ عراق تیزی سے خانہ جنگی کے راستے پرجارہا ہے اور پڑوسی ممالک میں بھی خانہ جنگی کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ’تھنک ٹینک‘ کے مطابق اس سے خلیجی ممالک میں زبردست ہلاکتیں ہوں گی، تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگی اور علاقے میں امریکہ کااثر رسوخ کم ہو جائے گا۔ ’بروکنگز انسٹی ٹیوشن‘ کے ذریعے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ امریکہ کی یہ سوچ کہ وہ عراق پر قبضے کی تیاری کے بغیر ہی اس پر حملہ کرسکتا ہے تاریخ میں ایک تکبر اور غرور کی مثال ہے۔ اس رپورٹ میں عراق کے حوالے سے کئی سفارشیں بھی کی گئی ہیں اور آبادی والے علاقوں سے فوجیں نکالنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایران اور شام سمیت عالمی سطح پر رابطے کی ضرورت پرزودیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنے چاہیں۔ | اسی بارے میں القاعدہ کے خلاف کامیابی کا دعویٰ22 December, 2006 | آس پاس ’مشرقِ وسطی کا منظر بدل جائے گا‘22 December, 2006 | آس پاس عراق میں کامیاب نہیں ہورہے: بش20 December, 2006 | آس پاس عراق میں مشکل صورتحال کا سامنا23 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||