BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 January, 2007, 10:14 GMT 15:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان کے لیے سات ارب ڈالر
لبنان
لبنان کو قرضوں سے نکلنے، اعتماد کی فضا بحال کرنے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے امداد اور آسان شرائط پر قرضوں کی ضرورت ہے۔
فرانس کے صدر ژاک شراک نے کہا ہے کہ پیر س میں لبنان کی تعمیرِ نو کے لیے ہونے والی عالمی کانفرنس میں سات اعشاریہ چھ ارب ڈالر پاؤنڈ کی امداد اور قرضوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔ لبنان کے لیے امداد دینے والوں میں امریکہ، سعودی عرب، فرانس اور یورپی یونین شامل ہیں۔

لبنان کو امید ہےکہ اسے امداد کی صورت میں پرانے قرضوں اور گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ لڑائی سے ہونے والی تباہی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نو ارب ڈالر مِل جائیں گے۔

پیرس میں چالیس ممالک کا یہ اجلاس اس وقت ہو رہا ہے جب لبنان میں شام نواز جماعتوں کی طرف سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

لبنان میں منگل کے روز ہڑتال کے دوران بیروت میں تشدد کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور ایک سو زخمی ہو گئے تھے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم فواد سنیورا کے استعفے تک یہ مظاہرے جاری ہیں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیروت میں متحارب طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیروت عرب یونیورسٹی میں حکومت کی حامی اور مخالف طلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یونیورسٹی کیمپس سے شروع ہونے والا یہ تصادم بعد میں اردگرد کے علاقوں میں بھی پھیل گیا۔

مشتعل ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگائی تو لبنانی فوج سڑکوں پر نکل آئی اور لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ حزب اللہ کے حسن نصراللہ سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے لوگوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ سال اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف حملوں میں ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی جس میں سڑکیں اور پُل تباہ ہو گئے تھے۔ لبنان پہلے ہی انیس سو ستر اور اسی کی دہائی میں ہونے والی خانہ جنگی کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

بیروت میں بی بی سی کے نامہ نگار جِم میور کا کہنا ہے کہ لبنان کو قرضوں سے نکلنے، اعتماد کی فضا بحال کرنے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے امداد اور آسان شرائط پر قرضوں کی ضرورت ہے۔ لبنان پر اس وقت چالیس ارب ڈالر کے قرضے ہیں۔

بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس نے کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے پہلے لبنان کے لیے ستر کروڑ سات لاکھ ڈالر کے امدادای پیکج کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس امداد کے بعد گزشتہ سال کے بعد سے لبنان کے لیے امریکی امداد ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی۔

فرانس کے صدر ژاک شراک اس سے پہلے چونسٹھ کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کے سستے قرضوں کا اعلان کر چکے تھے۔ سعودی عرب نے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر اور یورپی یونین نے اکیاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے قرضوں اور امداد کا وعدہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
لبنان کی مدد کریں گے: بش
22 November, 2006 | آس پاس
لبنان: بموں کی کھیپ
25 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد