BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 January, 2007, 00:34 GMT 05:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایہود اولمرت پر استعفی کا دباؤ
اسرائیلی چیف آف سٹاف
جنگ میں اسرائیلی ناکامیوں کے سبب ڈان حلوٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں ناکامی پر اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف کے استعفے کے بعد اپوزیشن نے وزیر اعظم ایہود اولمرت اور وزیر دفاع عامر پیرز سے مستعفے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ سال حزب اللہ کے ساتھ جنگ سےمتعلق انکوائری کے بعد اسرائیلی چیف آف سٹاف لیفٹینٹ جنرل ڈین حلوٹس نےاپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

اپوزیشن نے اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بھی جنرل حلوٹس کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

اپوزیشن نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں ناکامی کی ذمہ داری صرف چیف آف آرمی سٹاف پر ہی نہیں ہوتی بلکہ وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ذمہ دار ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیفٹینٹ جنرل ڈین حلوٹس نے وزیر اعظم ایہود اولمرت کو بتایا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ سے متعلق انکوائریوں کی روشنی میں وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر 34 روز تک جاری رہنے والے حملوں میں فوج اور حکومت کی کارکردگی پر اسرائیل میں کئی انکوائریاں ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج پر حزب اللہ کے خلاف جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے اور ملک کے اندر اس پر وسیع پیمانے پر تنقید ہوئی ہے۔

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اس وقت حملہ شروع کیا جب تنظیم نے جولائی میں کی گئی ایک کارروائی میں اس کے دو سپاہیوں کو اغواء کر لیا اور دیگر آٹھ کو ہلاک کر دیا۔

تاہم اگست میں جنگ بندی سے پہلے اسرائیل اپنے سپاہیوں کو رہا کرانے یا حزب اللہ کو مکمل طور پر شکست دینے میں ناکام رہا۔

لڑائی میں اسرائیل کے ایک سو سولہ فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 43 عام شہری حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے چار ہزار سے زائد راکٹوں کا نشانہ بنے۔

لڑائی میں ایک ہزار سے زائد لبنانی ہلاک ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر عام شہری تھے جو اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور زمینی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی ائیرفورس کے سابق سربراہ ڈین حلوٹس کو جون 2005 میں چیف آف سٹاف کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد