لبنان:کلسٹربم کیسے استعمال ہوئے؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ اس سال لڑائی میں کلسٹر بموں کے استعمال کی تفتیش کرے گی۔ اسرائیل نے یہ اعلان ان اطلاعات کے بعد کیا ہے کہ اس کی فوج کے کچھ یونٹوں نے بڑے پیمانے پر ایسا نہ کرنے کی ہدایت کے باوجود جنوبی لبنان میں کلسٹر بم فائر کیے تھے۔ اسرائیلی فوجی کے جنرل ڈین ہلوٹز نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو پر کہا کہ انہیں ان بموں کے استعمال پر مایوسی ہوئی ہے اور یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا لڑائی کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔ اسرائیلی فوجی کے نچلے درجے کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ کلسٹر بموں کا پہلے سے فیصلہ ہو چکا تھا۔ کلسٹر بم پھٹنے پر بہت سے چھوٹے چھوٹے بم ہر طرف پھیل جاتے ہیں اور جنوبی لبنان میں لڑائی کے خاتمے کے بعد سے بیس افراد ایسے بموں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے لبنان میں بہت سے بم پھٹے نہیں اور مسلسل خطرہ ہیں۔ حزب اللہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے بھی کلسٹر بم استعمال کیے تھے۔ | اسی بارے میں اسرائیل نے کلسٹر بم استعمال کیئے31 August, 2006 | آس پاس مزید لبنانی شہری، اسرائیل کا نشانہ 15 July, 2006 | آس پاس سرنگوں، کلسٹر بموں کیلیےنیا قانون12 November, 2006 | آس پاس لبنان: ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری28 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||