اسرائیلی فوجی کی ’صحت ٹھیک ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کی سرحد کے قریب حراست میں لیے جانے والے اسرائیلی فوجی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ خیریت سے ہے اور اس کی ’صحت ٹھیک ہے۔‘ گلعاد شالیط نامی اس فوجی کو پچھلے سال جون میں ایک فلسطینی تنظیم نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس کی حالت کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہو۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق فلسطینی تنظیم ’پاپیولر رزسٹنس کمیٹیز‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’گیلعاد شالیط کی صحت اچھی ہے‘۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارپورل شالیط کے ساتھ جنگی قیدیوں کے لیے اسلامی اصولوں کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ بیان میں تنظیم کے ابو مجاہد نامی رکن نے کہا ہے کہ ’اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو ہم انہیں برسوں تک رکھنے کے لیے تیار ہیں۔‘ اس اسرائیلی فوجی کو سات ماہ پہلے فلسطینی عسکریت پسندوں نے حراست میں لیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ اس کے بدلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے۔ | اسی بارے میں ’ہر قیمت پر فوجی آزاد کرائیں گے‘26 June, 2006 | آس پاس اسرائیلی فوجی تاحال ’زندہ‘ ہے04 July, 2006 | آس پاس فضائی حملوں میں کئی فلسطینی ہلاک30 July, 2006 | آس پاس اسرائیل نےالٹی میٹم مسترد کردیا03 July, 2006 | آس پاس انتہائی اقدام: اسرائیل کی دھمکی28 June, 2006 | آس پاس آٹھ فلسطینی وزراء گرفتار 29 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||