BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 December, 2006, 10:25 GMT 15:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زندگی کے آخری لمحات میں کیا ہوا
صدام کو پھانسی کا پھندا لگایا جا رہا ہے
جلاد معزول صدر صدام کو پھانسی کا پھندا پہنا رہا ہے
عراق کے معزول صدر صدام حسین کو بغداد کا انتہائی محفوظ علاقہ کہلانے والے ’گرین زون‘ کے نواح میں واقع خادمیہ میں قائم جیل کے اندر پھانسی دی گئی۔ اس احاطے کو امریکی ’کیمپ جسٹس‘ یا انصاف کا مقام کہتے ہیں۔

پھانسی کا یہ عمل سنیچر، تیس دسمبر دوہزار چھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح کے پانچ بجکر تیس منٹ سے لیکر پانچ بجکر پنتالیس منٹ، یعنی تقریباً پندرہ منٹ کے اندر انجام پایا۔

اس وقت بغداد نماز فجر کی اذانوں سے گونج رہا تھا۔

صدام حسین
مقدمہ کی سماعت کے دوران صدام حسین اپنے پاس قرآن مجید کا نسخہ رکھتے تھے۔

پھانسی کے وقت عراقیوں کی ایک چھوٹی جمیعت اس عمل کے مشاہدے کےلیے موجود تھی جن میں عراقی وزیراعظم کا ایک نمائندہ اور ایک سنّی عالم دین بھی شامل تھے۔

صدام حسین کو جب تختۂ دار تک لایا گیا تو اس وقت ان کے ہاتھ میں قرآن مجید کا ایک نسخہ تھا۔ اس عرصے میں وہ بالکل چپ تھے مگر انہوں نے نسخہ ایک شخص کو تھماتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے دوست (جس کا انہوں نے نام لیا) کو دیدیا جائے۔

صدام کو پھانسی کا حکم پڑھ کر سنایا گیا۔

جلاد، جس نے اپنا چہرہ لمبی کالی ٹوپی پہن کر چھپا رکھا تھا، جب صدام حسین کے گلے میں پھندا ڈالنے سے پہلے انہیں ہُڈ یا لمبی کالی ٹوپی پہنانے کے لیے آگے بڑھا تو انہوں نے اسے پہننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موت سے آنکھیں ملانا چاہتے ہیں۔

موقع پر موجود عراقی اہلکاروں کے مطابق صدام حسین نے تختہ دار پر پہنچ کر نعرہ تکبیر بلند کیا، کلمہ پڑھا اور آواز لگائی ’عراق تا ابد قائم رہے اور فلسطین عربوں کا ہے‘۔

اس کے بعد ان کے پیروں کے نیچے سے تختہ سرکا دیا گیا اور دو عشروں سے زیادہ عراقیوں کے سیاہ و سفید کا مالک رہنے والے معزول صدر صدام حسین کا جسم ان کی گردن کے گرد کسی رسی سے جھولنے لگا۔

صدام حسین کی پھانسی کی ویڈیو بنائی گئی ہے تاکہ اسے ٹیلی ویژن پر نشر کرکے لوگوں کو ان کی موت کے بارے میں باور کروایا جا سکے۔

اسی بارے میں
صدام حسین: سوانحی خاکہ
30 December, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد