بغداد خودکش حملہ، دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور پولیس اکیڈمی کے باہر بھرتی کے لیے جمع ہونے والے امیدواروں کے درمیان پہنچا اور اس نے اپنے جسم کے ساتھ لپیٹی ہوئی دھماکہ خیز مواد کی بیلٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ خود کش حملہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب نئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس بغداد کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انہیں نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کی ہے۔ بغداد میں اس پولیس اکیڈمی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے تھے جس کے بعد اکیڈی کی طرف آنے والی سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بغداد میں مختلف مقامات سے چھہتر نعشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ان لاشوں میں سے بیشتر کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور انہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ کئی لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق بغداد میں روزانہ کم از کم ایک سو افراد مارے جا رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر ہلاکتیں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ہوتی ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد سے درجنوں افراد اغوا14 December, 2006 | آس پاس بغداد: مرنے والوں کی تعداد 7012 December, 2006 | آس پاس دس مزاحمت کار ہلاک کر دیئے گئے25 November, 2006 | آس پاس مردوں کوگھروں سے نکال کرماراگیا 25 November, 2006 | آس پاس سنی مساجد پر حملے، 31 ہلاک24 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||