BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 November, 2006, 17:06 GMT 22:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنی مساجد پر حملے، 31 ہلاک
بغداد
سنی مساجد پر حملے جمعہ کو کرفیو میں نرمی کے دوران ہوئے
عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعہ کو چار سنی مساجد پر حملوں میں اکتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سنی مساجد پر حملوں کو گزشتہ روز شعیہ اکثریتی علاقوں میں ہونے والے بم حملوں کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز شیعہ اکثریتی علاقوں میں ہونے والے بم حملوں میں دوسو سے زائد افراد جان بحق ہو گئے تھے۔


بغداد میں جمعرات سے نافذ کرفیو کے باوجود سنی اکثریتی علاقے الحریہ میں واقع ایک مسجد کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کردیا گیا ہے جبکہ ایک دوسری مسجد پر راکٹ باری کی گئی ہے اور دو پرگولیوں کی بوچھاڑ۔

حکومت نے جمعرات کو صدر سٹی کے علاقے میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تجہیزوتکفین کے لیے کرفیو میں نرمی کی تھی۔

ادھر عراق کی حکومت میں موجود شیعہ رہنماء مقتدہ الصدر کے حامیوں نے وزیراعظم نورالمالکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کی تو وہ کابینہ اور پارلیمان سے مستعفی ہو جائیں گے۔

نوری المالکی اور صدر بش کے درمیان اگلے ہفتے طے شدہ پروگرام کے تحت ملاقات متوقع ہے۔ مقتدہ الصدر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کو جمعرات کو صدر سٹی میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا جائے۔

ادھر جمعہ کو ملک کے جنوبی شہر موصل میں دو خود کش حملوں میں بائیس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور کار میں سوار تھا جبکہ دوسرے نے دھماکہ اپنے جسم پر لگے بم سے کیا۔

اسی بارے میں
بغداد حملے: 20 ہلاک 50 اغوا
12 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد