بغداد سے درجنوں افراد اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دار الحکومت بغداد میں پولیس نے بتایا ہے کہ فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہر کے ایک مصروف تجارتی علاقے سے درجنوں لوگوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیس سے تیس افراد کو اغوا کیا گیا ہے لیکن کچھ ذرائع کا کہنا ہے مغویوں کی تعداد پچاس سے بھی زیادہ ہے۔ اغوا کار پانچ بھاری گاڑیوں میں الصنک کے علاقے میں آئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے دکانداروں اور راہگیروں کو جمع کیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ان مسلح افراد نے روانہ ہوتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پچھلے ماہ کمانڈو یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے ملک کی وزارت تعلیم سے درجنوں افراد کو اغوا کیا تھا۔ | اسی بارے میں عراق: دوسرے روز بھی تشدد جاری 13 December, 2006 | آس پاس عراق: اغواء شدہ ملازمین رہا14 November, 2006 | آس پاس بغداد حملے: 20 ہلاک 50 اغوا12 November, 2006 | آس پاس عراق: وزیر کو اغوا کر لیا گیا19 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||