اسرائیل نے ھنیہ کا راستہ روک دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیرونی دورے پر گئے ہوئے فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی وطن واپسی کو روکنے کی ایک کوشش کے طور پر اسرائیلی حکام نے مصر سے ملحقہ سرحد بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ کہا جا رہا کہ اسماعیل ھنیہ مالی مشکلات کا شکار اپنی حکومت کے لیے ایران کی طرف سے ڈالروں کی شکل میں دی گئی بھاری امدادی رقوم فلسطین لا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع امیر پریٹز نے یورپی یونین کے مانیٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ سرحدی علاقے رفاح کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیں۔ حماس کے حکومت میں آنے کے بعد سے مغربی ممالک کی سرکردگی میں فلسطین کا معاشی بائیکاٹ جاری ہے۔ ان پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی بد حالی کی وجہ سے فلسطین میں حماس کی حکومت اپنے اہلکاروں کو تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے۔ اسرائیلی حکام الزام لگا رہے ہیں کہ اسماعیل حانیہ اپنے ساتھ ایران سے ملنے والے تیس ملین ڈالر فلسطین لا رہے ہیں، جو اس کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونگے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ھنیہ رفاح کے راستے صرف اس صورت میں آ سکتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ رقم نہ لائیں۔ ادھر اطلاعات کے مطابق حماس کے مسلح کارکن اسرائیلی پابندی کا اعلان سن کر بڑی تعداد میں رفاح پہنچ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ میں ایک اور جج کی ہلاکت 13 December, 2006 | آس پاس ’ہم حماس رہنماؤں کو قتل کردیں گے‘03 October, 2006 | آس پاس حماس کے اراکین کی رہائی کا حکم12 September, 2006 | آس پاس فلسطین: الفتح اور حماس میں معاہدہ11 September, 2006 | آس پاس فلسطین: نائب وزیراعظم گرفتار19 August, 2006 | آس پاس ’شدت پسندوں کی مہلت ختم‘04 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||