غزہ میں ایک اور جج کی ہلاکت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں حماس پارٹی کے ایک اہم رکن فارہ بسام کوغزہ کے جنوبی علاقے میں ایک نا معلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ فارہ بسام کوخان یونس شہر میں ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ حماس کے علاقا ئی کمانڈر تھے اور اسکے ساتھ ساتھ وہ ایک جج کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ حماس نےاس قتل کا الزام اپنی مخالف جماعت الفتح پر عائد کیا ہے لیکن فتح نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ گزشتہ پیر کو فتح گروپ کے حامی ایک سکیورٹی اہل کار کے تین بچوں کی ہلاکت کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک بندوق بردار نےفارہ بسام کو عدالت کے پاس موجود ایک ٹیکسی سے باہر لایا اور بہت ہی نزدیک سے ان پرگولی چلائی۔ عینی شاہدین کے مطابق بندوق بردار نے عدالت کے باہر ان کے آنے کا کافی دیر تک انتظار کیا۔ فتح گروپ کے ترجمان توفیق ابو خوصہ نے کہا ’ہمارے حماس کے ہمارے بھائیوں کو الزام عائد کرنے سے پہلے تفتیش کا انتظار کرنا چاہئے۔‘ فتح گروپ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ موت ذاتی دشمنی کے سبب ہوئی ہو۔ اس علاقے میں گزشتہ چند دنوں میں یہ دوسرے جج کی ہلاکت ہے۔ غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار الن جان سٹون کا کہنا ہے کہ فتح اور حماس کے درمیان تعلقات ابتداء ہی سے اچھے نہیں رہے تھے لیکن گزشتہ دنوں فتح کے ایک سکیورٹی اہل کار پر حملے کے بعد سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ چند روز قبل کچھ نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے الفتح کے ایک اہم رہنما اور فلسطینی خفیہ ایجنسی کے اہل کار باہا کے تین کم سن بچوں اور ڈرائیور کو ہلاک کردیا تھا۔ گزشتہ روز دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عالمی برادری نے فلسطین میں حماس حکومت کا بائیکاٹ کر رکھا ہےاور اس سے نمٹنے کے لیے دونوں فریق گزشتہ کئی ماہ سے ایک متحدہ حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت کر رہے ہیں لیکن ابھی تک انہیں کامیابی نہیں ملی ہے۔ وزیراعظم اسماعیل حانیہ بیرونی ممالک کے طویل دورے پر ہیں لیکن ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے وہ اپنا دورہ مختصر کرکے جلدی ہی واپس آرہے ہیں۔ | اسی بارے میں ہانیہ کی عالمی برادری سے اپیل06 July, 2006 | آس پاس حماس کے اراکین کی رہائی کا حکم12 September, 2006 | آس پاس فلسطینی وزیراعظم استعفے پر تیار11 November, 2006 | آس پاس انتخابات کی تجویز پر حماس برھم09 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||