BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 July, 2006, 23:23 GMT 04:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہانیہ کی عالمی برادری سے اپیل
لڑائی میں سویلین بھی پھنسے ہیں
فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کر کے غزہ میں جاری اسرائیلی آپریشن کو روکے۔

ان کا یہ بیان جمعرات کو ہونے والے تشدد کے بعد آیا ہے جس میں بائیس فلسطینی اور ایک اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

حماس سے تعلق رکھنے والے اسماعیل ہانیہ نے اسرائیلی کارروائی کو ’انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیا۔

داخلہ نے فلسطینی انتظامیہ کی سکیورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کریں۔

اسرائیل کے فضائی حملوں اور لڑائی میں ہلاک ہونے والوں میں کئی مبینہ شدت پسند شامل ہیں ہیں لیکن ان میں سویلین بھی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی پیش قدمی کے بعد سے ایک روز میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ اپنے فوجی کو فلسطینی شدت پسندوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیئے اسرائیلی فوج کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جو غزہ سے گزشتہ سال کے اسرائیلی انخلاء کے بعد ہوئی ہے۔

 اسرائیل کے فضائی حملوں اور لڑائی میں ہلاک ہونے والوں میں کئی مبینہ شدت پسند شامل ہیں ہیں لیکن ان میں سویلین بھی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی پیش قدمی کے بعد سے ایک روز میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر داخلہ سعید سیام نے فلسطینی سکیورٹی فورسز سے اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔ لیکن نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کے اندر کم ہی اثر ہے کیوں کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز الفتح سے منسلک ہیں جبکہ اقتدار پر حماس کا کنٹرول ہے۔

وزیر داخلہ سعید سیام نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ’صیہونی حملے‘ کا سامنا کریں۔

 اسرائیلی کارروائیوں سے ان سفارتی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے جو اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو رہا کرانے کے لیے کی جارہی ہیں۔
مذاکرات کار صائب عرکات

فلسطینی مذاکرات کار صائب عرکات نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں سے ان سفارتی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے جو اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو رہا کرانے کے لیے کی جارہی ہیں۔

فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس ہلاکتوں کے علاوہ غزہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ تشدد میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔

فلسطینی شدت پسند جو راکٹ سے چلانے والے گرینیڈ اور آٹومیٹِک رائفلوں سے مسلح ہیں، ان اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن کے پاس ٹینک ہیں اور غزہ کی گلیوں میں لڑنے کے لیے انہیں ہیلی کاپٹر گن شِپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل ایک بفر زون بنانے کی کوشش میں ہے تاکہ فلسطینی شدت پسندوں کو اور پیچھے دھکیلا جاسکے۔ فلسطینی شدت پسند ان علاقوں سے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں ہونے والی لڑائی بیت لاھیہ اور خان یونس کے علاقے میں ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی فوج کہتی رہی ہے کہ اس کی کارروائی میں سویلین نشانے پر نہیں ہیں لیکن جمعرات کی لڑائی سے شہری علاقوں میں لڑنے کے خطرات کا اندازہ لگتا ہے۔

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں حماس کی عسکری وِنگ نے اسرائیلی شہر عسقلان پر دو راکٹ فائر کیے ہیں اور یہ پہلی بار ہے جب فلسطینی شدت پسندوں نے ایک اہم شہر کو نشانہ بنایا ہے تاہم ان کے راکٹ تباہ کن نہیں ہیں۔ عسقلان پر حملوں میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیر بن یامین یلیزیر نے اصرار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نہیں ٹھہرنا چاہے گی۔ اسرائیل گزشتہ سال غزہ سے یکطرفہ طور پر چلا گیا تھا۔ اب اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطینی شدت پسند یہاں سے اس پر راکٹ داغ رہے ہیں۔

دریں اثناء فلسطینی شدت پسندوں کے قبضے میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بارے میں مزید کوئی اطلاع نہیں مل رہی ہے لیکن اسرائیل کا خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد