BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 December, 2006, 12:59 GMT 17:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کے مسئلے پر بات چیت ناکام
ایران میں یورینیم کی افزودگی
ایران نے یورینیم کی افزودگی کو ترک کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا
فرانس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر کہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر سزا دی جائے، چھ ملکوں کی بات چیت کسی فیصلے پر پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس مسئلے پر ’کافی حد تک پیش رفت‘ ہوئی ہے لیکن ابھی تک’ کئی مسائل ایسے ہیں جن کا حل باقی ہے‘۔

ایران کے جوہری مسئلے پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ملکوں کے سفارت کاروں کے علاوہ جرمنی کے سفارت کار بھی موجود تھے۔

کونسل نے اس وقت ایران پر پابندیاں لگانے کی سفارشات پیش کیں تھیں جب ایران نے یورینیم کی افزودگی کو ترک کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سلامتی کونسل کی بات چیت شروع ہونے سے قبل امریکی سفارت کار نے کہا تھا کہ وہ اس مسئلے پر کسی قسم کی واضح کامیابی کی توقع نہیں کر رہے ہیں۔

سلامتی کونسل کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اب وہ اس مسئلے پر بات چیت نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفاتر میں کریں گے تاکہ اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے پا سکے۔

اس مسئلے میں امریکہ کی خواہش ہے کہ ایران پر پابندیاں لگائی جائیں جبکہ چین اور روس چاہتے ہیں کہ یورینیم کی افزودگی کو ترک کرانے کے لیے ایران سے مذید مزاکرات کیے جائیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کے ایک سفیر نے بتایا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے روس سے کہا ہے کہ وہ تینوں چاہتے ہیں کہ ایران پر پابندیاں لگانے کی قرارداد اس سال کے آخر تک منظور کر لی جائے۔

برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے ایران کے خلاف جو قرارداد منظوری کے لیے پیش کی ہے اس میں انہوں نے ایران کے ساتھ کسی بھی ایسی تجارت پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے جس سے اس کے جوہری پروگرام یا میزائیل بنانے کے عمل میں مدد ملتی ہو۔

 ملکوں کے ساتھ ، جو کہ ان پابندیوں کی حمایت کر رہے ہیں، اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔
احمدی نژاد

اس کے ساتھ ان افراد کے سفر پر بھی پابندی کی سفارش کی جا رہی ہے جو کہ ایران کے جوہری اور میزائیل پروگرام سے منسلک ہیں۔

روس اور چین اس بات سے اختلاف کر رہے ہیں کیونکہ ا کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں مختلف افراد کو نشانہ بنایا جائے۔ اور اس کہ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پابندیاں صرف معینہ مدت کے لیے ہونی چاہیں۔

ایران کے صدر احمدی نژاد نے اس بات کی دھمکی دی ہے کہ وہ ان ملکوں کے ساتھ ، جو کہ ان پابندیوں کی حمایت کر رہے ہیں، اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد