امن فوج پر جنسی زیادتی کے الزامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کی ایک تحقیق کے مطابق ہیٹی اور لائبیریا میں موجود اقوام متحدہ کی امن فوج بچوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے ساتھ انہیں زیادتی کا نشانہ بھی بنا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ اس طرح کے دعوے بلکل ٹھیک ہیں۔ اقوام متحدہ کو گزشتہ سالوں میں اپنی فوجوں کے حوالے سے اس طرح کے کئی الزامات کا سامنا رہا ہے۔ امن مشن کے نائب سیکریٹری جنرل کے مطابق اس طرح کی جنسی زیادتیاں بہت عام ہیں۔ جین ہول لیوٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ جب سے امن فوجوں کا قیام عمل میں آیا ہے مصیبت زدہ لوگوں کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں اس مسئلے کا سامنا ہر مشن میں کرنا پڑتا ہے‘۔ بی بی سی کی اس تحقیق کا آغاز ’جینریشن نیکسٹ‘ کے ہفتہ وار پروگرام کے لیے کیا گیا۔اس پرروگرام میں اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوان کے خیالات اور تجربات کو پیش کیا جاتا ہے۔ ہیٹی میں ایک لڑکی جس کی عمر گیارہ سال سے بھی کم ہے، کہتی ہے کہ اسے امن فوجیوں نے ’پورٹ آف پرنس‘ میں صدر کے محل کے باہر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک چودہ سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے دو سال قبل اغوا کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کے بحری فوج کی بیس میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تفصیلی میڈیکل ثبوتوں کے باوجود ان الزامات کو اقوام متحدہ نے یہ کہہ کر رد کر دیا کہ یہ ثبوت ناکافی ہیں اور ملزم کو اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔
اسی سال مئی میں ہونے والی بی بی سی کی ایک اور تحقیق کے مطابق لائبیریا میں باقاعدہ طور پر تارکین وطن کو خوراک کے بدلے جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس بات کے ردِ عمل میں اقوام متحدہ نے اپنے امن فوجیوں پر نظر رکھنے کے لیے ملک میں پانچ سو مانیٹرز بھرتی کیے ہیں اور اس کے ساتھ تمام فوجیوں کے لیے اپنے رویے کو بہتر بنانے کے لیے تربیت لینے کو ضروری بنا دیا ہے۔ ایک مقامی غیر سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ امن فوجوں کے بارے میں جنسی زیادتی کی رپورٹس ’ان اعلانات کے باوجود کہ اب یہ زیادتیاں نہیں کی جائیں گی بہت عام ہیں۔‘ | اسی بارے میں امن افواج کی جنسی زیادتیاں08 January, 2005 | آس پاس لبنان: متاثرین میں بچے آگے آگے 04 August, 2006 | آس پاس ’لاکھوں بچے جسم فروشی پر مجبور‘11 October, 2006 | آس پاس امریکہ سب سے ُبرا مجرم 20 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||