امریکہ سب سے ُبرا مجرم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک رپورٹ کے مطابق بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر والے ویب پیچز رپورٹ ہونے کے باوجود پانچ سال تک دیکھے جا سکتے ہیں۔ انٹرنٹ واچ فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق آن لائن بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر کے سب سے بڑے مجرم روس اور امریکہ ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ 50 فیصد بچوں کی آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر کا تعلق امریکہ سے ہوتا ہے۔ اپریل میں امریکہ کے اٹارنی جنرل نے اس مسئلے کے حل کے لیے قانون میں تبدیلیوں کی تجاویز پیش کی تھیں۔ البرٹو گونزالسیز نے تجویز کیا کہ بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر کو رپورٹ کرنے کی ذمہ داری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں پر ہونی چاہئیے۔ جون میں مائیکروسافٹ، ٹائم وارنر اے او ایل، یاہو، ارتھ لنک یونائیٹذ آن لائن اور گمشدہ اور زیادتی شدہ بچوں کے قومی ادارے (NCMEC) پر مشتمل ایک ٹیکنالوجی کولیشن کا انعقاد ہوا جس میں امریکہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی پر قابو پانے کے لیے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ آئی ڈبلیو ایف کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ آئی ڈبلیو ایف نے کہا ہے کہ غیر قانونی مواد کا بڑا حصہ امریکہ میں اس لیے شائع ہوتا ہے کیونکہ امریکہ میں دنیا میں سب سے زیادہ آئی ایس پیز اور ویب ٹریفک ہیں۔ برے ترین مجرم آئی ڈبلیو ایف کے نئے اعداد دنیا بھر میں آن لائن بچوں کے ساتھ زیادتی کی صرف ایک جھلک فراہم کرتے ہیں۔
غیر قانونی مواد کے اعداد کا انحصار ویب صارفین کی ان رپورٹوں پر ہے جو کہ فاونڈیشن کی ویب سائیٹ یا ہاٹ لائن کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ آئی ڈبلیو ایف نے اس سال کے شروع کے چھ مہینوں میں 14000 سے زائد مشکوک ویب سائیٹس کی رپورٹیں موصول کیں جو کہ 2005 کے شروع کے چھ مہینوں سے 24 فیصد زائد ہے۔ ان رپورٹوں میں سے تقریباً 5000 میں بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر شامل تھیں۔ ان میں سے تقریباً 2500 کا تعلق امریکہ اور 730 سے زائد کا تعلق روس سے تھا۔ ایک سائیٹ کی اطلاع آئی ڈبلیو ایف کو 1999 میں دی گئی تھی۔ اسکے بعد سے یہ سائیٹ فاونڈیشن کو 96 بار رپورٹ ہو چکی ہے۔ آئی ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ ان ویب سائیٹس کو شائع کرنے والےممالک کی انتظامیہ کو 20 مختلف مواقعوں پر آگاہ کیا گیا تھا۔ تاہم یہ ویب سائیٹس امریکہ اور روس کے درمیان ہر چند روز میں منتقل ہو جاتی تھیں جسکی بناء پر ان کو پکڑنا اور بند کرنا مشکل تھا۔ اس کے نتیجے میں باوجود مسلسل رپورٹوں کے یہ ویب سائیٹس مجرموں کودستیاب تھیں۔ 287 میں سے مزید 8 فیصد بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر والی ویب سائیٹس آئی ڈبلیو ایف کی متعلقہ انتظامیہ کو مسلسل رپورٹوں کے باوجود ایک سے پانچ سالوں تک کام کرتی رہتی ہیں۔ عوامی رپورٹس مجرم غیر تجارتی مواد کو بانٹنے کے لیے آن لائن تصویروں کے البم اور میسج بورڈز جیسے مفت ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکہ 57.7 فیصد تجارتی اور 49.5 فیصد غیر تجارتی تصاویر کو شائع کرتا ہے۔
روس مزید 28.1 فیصد تجارتی اور 14.6 فیصد غیر تجارتی تصاویر کو شائع کرتا ہے۔ فہرست میں دیگر ممالک میں سپین، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کسی تجارتی سائیٹ کو شائع نہیں کرتا۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||