BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 November, 2006, 17:33 GMT 22:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی میں پوپ کے خلاف مظاہرہ
پوپ کے خلاف مظاہرہ
پوپ منگل کو ترکی کی ایک مسجد کا دورہ کرنے والے ہیں
پوپ بینڈکٹ کے مجوزہ ترکی دورہ کے خلاف استنبول میں مسلمانوں نے مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پرپوپ بینڈکٹ سولہویں کی تصویر ایک سکرین پر دکھائی جا رہی تھی اور وہ انہیں ترکی نہیں آنے کو کہہ رہے تھے۔

اس مظاہرہ کا انعقاد اسلامک فیلیسٹی پارٹی نے کیا تھا۔ اس جماعت کی پارلیمان میں نمائندگی نہیں ہے۔

پوپ کے خلاف مسلم ممالک میں ستمبر سے ناراضگی بڑھی ہے جب انہوں نے چودھویں صدی کے ایک عیسائی حکمران کے حوالے سے اسلام کے پیغمبر محمد پر تنقید کی تھی۔

منگل سے شروع ہونے والا یہ پوپ کا مسلم ممالک کا پہلا دورہ ہوگا۔

ایک پوسٹر میں پوپ سےسوال کیا گیا ہے کہ شیطانیت کا سر چشمہ کون ہے؟ اس میں آگے لکھا ہے’ جب تک آپ معافی نہیں مانگتے تب تک یہاں نہ آئیں‘۔

 ایک پوسٹر میں پوپ کو خطاب کرتے ہوئے سوال کیا گیا ہے کہ شیطانیت کا سر چشمہ کون ہے؟ اس میں آگے لکھا ہے’ جب تک آپ معافی نہیں مانگتے تب تک یہاں نہ آئیں‘

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے میں 25 ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔

روم سے پوپ نے ترکی کے عوام کو بھیجے اپنے پیغام میں ان کی تاریخ اور ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کے عوام سے دوستانہ تعلقات کی امید کا اظہار کیا۔

پوپ استنبول کی بلو مسجد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پوپ بننے کے بعد کسی بھی مسجد کا انکا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

درین اثنا ترکی کے وزیر خارجہ عبداللہ گل نے پوپ کی آمد کو مسلمانوں اور عیسایئوں کے مابین پھیلی غلط فہمی کو دور کرنے والا بتایا ہے۔

اسی بارے میں
پوپ بینیڈکٹ کو’افسوس‘ ہے
16 September, 2006 | آس پاس
پوپ کی معذرت کا خیرمقدم
17 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد