BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 September, 2006, 17:31 GMT 22:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوپ کی مسلمان سفیروں کو دعوت
احتجاج
پیغمبر اسلام کے بارے میں پاپائے روم کی تقریر کے خلاف احتجاج(فائل فوٹو)
پوپ بینیڈ کٹ نے اپنی تقریر کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ پر بات چیت کے لیے مسلمان ممالک کے سفیروں اور اٹلی میں مسلمانوں کے نمائندوں کو پیر کے روز مدعو کیا ہے۔

یہ ملاقات روم کے قریب پوپ کی موسم گرما کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی اور اس کا مقصد پوپ بینیڈکٹ کی حالیہ تقریر کے بعد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے کے بارے میں یہ وضاحت کرنا ہے کہ جرمنی میں کی گئی ان کی تقریر کا غلط مطلب لیا گیا تھا۔

پاپائے روم نے اس تقریر میں کہا تھا کہ پیغمبر اسلام دنیا میں تشدد کے علاوہ کچھ نہیں لائے تھے۔

ان کی اس بات پر دنیا کے تمام مسلمان ممالک میں سخت احتجاج جاری ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ پاپائے روم غیر مشروط معافی مانگیں۔

تاحال رومن کیتھولک کلیسا کے سربراہ تین بار افسوس ظاہر کرتے ہوئے یہ وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ اسلام کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔

ویٹیکن میں ایران کے نائب سفیر احمد فہیمہ نے پوپ کی دعوت کو ایک مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے رائٹر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ اس بات چیت سے مسلمان دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔‘

اتوار کے روز پوپ نے کہا تھا کہ جرمنی میں ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران ان کی تقریر کے چند اقتباسات کی وجہ سے بعض ممالک میں ہونے والے رد عمل پر انہیں سخت افسوس ہوا ہے۔

جبکہ بدھ کو ویٹیکن کے زائرین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بات کو غلط طور پر سمجھا گیا ہے۔

ان کے مطابق پیغمبر اسلام کے متعلق انہوں نے جس بات کا ذکر کیا تھا وہ ان کا ذاتی موقف نہیں بلکہ وہ چودھویں صدی کے بادشاہ بائیزنٹائن مینوئل II سے منسوب تھی۔

پوپ نے کہا ہے کہ ان کا اصل مقصد اس بات کی وضاحت کرنا تھا کہ مذہب اور تشدد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ مذہب اور منطق چل سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
کیاپوپ غلطی کرسکتے ہیں؟
19 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد