انڈونیشیا میں بُش مخالف مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر جارج بُش کی آمد کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا ہے۔ امریکی صدر پیر کو انڈونیشیا پہنچ رہے ہیں۔ جکارتہ میں بی بی سی کی نامہ نگار لوسی ولیمسن نے کہا صدر بُش کا دورہ صرف چند گھنٹوں کا ہوگا لیکن یہ بات بھی مظاہرین کا غُصّہ کم نہیں کر سکی۔ مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف شدید غُصہ پایا جاتا ہے تاہم انڈونیشیا علاقے میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور دونوں حکومتوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ صدر بُش کے دورے کے دوران سلامتی کے امور میں باہمی تعاون اور انڈونیشیا کے لیے امریکہ کی اقتصادی امداد پر بات چیت ہوگی۔ اتوار کو مظاہروں کے موقع پر سینکڑوں پولیس اہلکار صدارتی محل کے باہر تعینات تھے۔ مظاہرین نے انڈونیشیا کی صدر کو بھی امریکی صدر کو دعوت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدر بُش ویتنام سے انڈونیشیا پہنچیں گے اور جاوا میں قیام کریں گے جہاں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔ | اسی بارے میں ’نو بش، تھینک یو‘مظاہرے ۔۔۔04 June, 2004 | آس پاس زبردست مظاہرے: بش دلی میں01 March, 2006 | آس پاس بیروت: بلیئر کی آمد پر مظاہرے11 September, 2006 | آس پاس رمسفیلڈ کی کوریا آمد پرمظاہرے 17 November, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||