BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 November, 2006, 12:57 GMT 17:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رمز فیلڈ پر جرمنی میں مقدمہ
سابق امریکی وزیر دفاع
مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد رمز فیلڈ مستعفی ہو گئے تھے
سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ جرمنی میں گوانتاناموبے اور عراق میں مبینہ بدسلوکی کے خلاف مقدمے کا سامنا کریں گے۔

رمز فیلڈ نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے خلاف یہ شکایت وکلاء کے گروپ پر مشتمل امریکی ادارے’ سینٹر فار کونسٹیٹیوشنل رائٹس‘ نے ایک سعودی شہری اور گیارہ عراقیوں کی جانب سے داخل کی ہے۔ سعودی شہری کو کیوبا جبکہ عراقیوں کو بغداد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سینٹر کی جانب سے اس قسم کی ایک شکایت 2004 میں بھی دائر کی گئی تھی تاہم اس وقت اسے خارج کر دیا گیا تھا۔

سینٹر کے صدر کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ مسٹر رمز فیلڈ اب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں اور نہ ہی اس کیس کے حوالے سے سیاسی دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔

سعودی شخص محمد القہطانی کی جانب دائر کیے جانے والے کیس کا حوالے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینٹر کے پاس 2004 کے مقابلے میں اس وقت کیس کے حوالے سے کافی ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ القہطانی کے بارے میں امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ وہ اس وقت گوانتاناموبے میں ہیں۔

وکلاء کے اس گروپ نے الزام لگایا ہے گوانتاناموبے اور عراق کی ابوغریب جیل میں ہونے والی زیادتیوں کے محرک رمزفیلڈ تھے اور رمزفیلڈ نے ذاتی طور پر قیدیوں پر تشدد کی اجازت دی تا کہ ان سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔

سابق امریکی کمانڈر مقدمے کی اہم گواہ ہوں گی

مقدمے میں شامل ایک اہم وکیل ولف گینگ نے بتایا کہ امریکی فوج کی سابق بریگیڈئر جنرل جینس کرپنسکی اہم گواہ ہوں گی۔

جینس کرپسنکی اس وقت عراق میں امریکی قیدخانوں کی کمانڈر تھیں جب امریکی فوجیوں کی جانب سے بغداد کی ابو غریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات منظر عام پر آئے۔

رمز فیلڈ نے گزشتہ ہفتے مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ تاہم امریکہ نے گوانتاناموبے میں کسی بھی قسم کے تشدد کی تردید کی ہے اور اپنے تفتیشی طریقہ کار کا دفاع کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا ہے۔

ابوغریب جیل میں امریکی فوجیوں کی قیدیوں سے بدسلوکی کی تصاویر کی اشاعت سے دنیا بھر کی توجہ اس جانب مبذول ہو گئی تھی۔

اسی بارے میں
رمزفیلڈ کی جگہ باب گیٹس
08 November, 2006 | آس پاس
ڈونلڈ رمزفیلڈ کون؟
08 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد