چین: کتے پالنے کے حق کے لیے مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کی دارالحکومت بیجنگ میں ایک سے زائد کتے پالنے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ اس احتجاج میں تقریباً دو سو افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے، جو بچوں کے کھلونے اٹھائے ہوئے تھے، کہا کہ کتے پالنے کے بارے میں نئے قواعد غیر انسانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے بعد کتوں ان کے پالنے والوں سے چھین کر ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ اگست میں کتوں کو بڑت تعداد میں مارا جا چکا ہے جس کے خلاف چین کی جنوب مغربی حصوں میں ہنگامہ ہوا تھا۔ صرف ’ایک ہی کتا‘ رکھنے کی پالیسی کتوں میں پاگل پن کے خلاف حکومت کی مہم کا حصہ ہے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اٹھارہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ ایک آئین جس کے تحت کتے پینتیس سینٹی میٹر سے زیادہ قد کے نہیں ہو سکتے بے معنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم امید رکھتے ہیں کے دنیا بھر کے لوگ کتوں کو بلا وجہ ہلاک کیے جانے کے خلاف ہماری حمایت کریں گے کیونکہ کسی کتے کا قد اسے قصوروار یا خطرناک نہیں بناتا‘۔ بڑھتی آمدنی کی وجہ سے چین میں کتے پالنے کے شوق میں اضافہ ہوا ہے لیکن رجسٹریشن کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے زیادہ تر کتوں کو ٹیکے نہیں لگوائے جاتے اور ان کا رجسٹریشن بھی نہیں کرایا جاتا۔ | اسی بارے میں پالتو جانور: بیماری کاخطرہ 09 October, 2005 | نیٹ سائنس کتیا کے لیے چالیس ہزار پاؤنڈ 27 August, 2005 | آس پاس بیجنگ میں تھوک مخالف مہم01 March, 2006 | صفحۂ اول کتے کا 911 کو فون، مالک کی جان بچ گئی20 June, 2006 | آس پاس بش کی حفاظت، کتوں کے ٹھاٹھ02 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||