BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 June, 2006, 22:36 GMT 03:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کتے کا 911 کو فون، مالک کی جان بچ گئی
امریکہ میں ایک پالتو کتیا نے اپنے بیمار مالک کی جان بچانے کے لیئے ایک وہ ٹیلی فون نمبر ڈائل کیا جس سے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے والا ادارہ حرکت میں آگیا اور اس نے بروقت کارروائی کرکے بیمار شخص کو بچا لیا۔

اس حیران کن خدمت کے عوض کتیا کو ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

بیلے نے ایمبیولینس کے عملے کو اپنے مالک کے موبائل فون سے ڈائل کیا اور وہ ایسے کہ اس نے موبائل فون پر اپنے دانت گاڑھ کے نمبر ملایا۔

ایس کتیا کو یہ تربیت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مالک مسٹر ویور کی ناک سونگھ کر یہ جان لیتی ہے کہ آیا مالک کے خون میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ تو متاثر نہیں ہوگئی۔

کتیا نے موبائل فون سے ایمرجنسی کا نمبر اس وقت ملایا جب مسٹر ویور شوگر کی مقدار میں زبردست تبدیلی کی وجہ سے بے ہوش ہو کر فرش پر گر گئے تھے۔

کتیا نے اپنے دانتوں سے نو کا نمبر ملایا۔ سپیڈ ڈائلنگ پر ہونے کی وجہ سے یہ نمبر امریکہ کی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے والے ادارے نائن ون ون سے مل گیا اور بے ہوش شخص کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کر دی گئی۔

جب فون ملا تو ایمبیولینس کے عملے نے سنا کے ڈائل کرنے والے کی کوئی آواز نہیں آ رہی البتہ دوسری طرف کتے کے بھونکنے کی آواز ہے۔ یہ عملہ فوری طور پر فلوریڈار میں واقع اس مکان کی طرف روانہ ہوگیا جس کا پتہ موبائل فون کے ذیل میں درج تھا۔

بعد میں مالک مسٹر ویور نے کہا: ’مجھے پورا یقین ہے اگر بیلے اس صبح جب میں بے ہوش ہوگیا تھا، میرے ساتھ نہ ہوتی تو میں آج زندہ نہ ہوتا۔‘ انہوں نے کہا: ’بیلے صرف زندگی بچانے والا جانور ہی نہیں میری بہترین دوست بھی ہے۔‘

اسی بارے میں
کتے کی سپاری
10 May, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد