BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 May, 2004, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کتے کی سپاری
چین
چین میں پالتو جانوروں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے
چین میں کتا پالنے پر ایک جوڑے کے درمیان ناچاقی کے باعث بیوی نے کتا مارنے کے لیے غنڈوں کی مدد حاصل کی ہے۔

مگر غنڈوں نے مسلہ حل کرنے کے بجائے بات بگاڑ دی ہے اور اب شوہر نے بیوی کے خلاف طلاق کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ژاؤ فانگ نامی خاتون نے سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نہیں چاہتیں تھیں کہ ان کے شوہر کا ’وولف ہاؤنڈ‘ ان کے ننجیانگ والے فلیٹ کا حلیہ بگاڑ دے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے تو انہوں نے اپنے طور پر کتے کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی مگر ہر بار وہ واپس لوٹ آیا پھر انہوں نے اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں کرائے کے چار غنڈوں سے اس مسلے کا حل کرانا چاہا۔

لیکن جب ان کے شوہر کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ اس قدر ناراض ہوئے کہ انہوں نے ژاؤ فانگ سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اسی سلسلے میں جب ان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کتا ’ہی ہو‘ ان کے لیےگھر کے ایک فرد جیسا ہے‘۔ بقول ان کے’ آخر ان کی بیوی اتنی سنگدل کیسے ہو سکتی ہے؟‘

ژاؤ بھی اپنے شوہر رویے سے اتنی ہی حیران ہیں جتنا کہ ان کے شوہر ان سے ہوئے۔ بقول ژاؤ’ اب دیکھنا یہ ہے کہ میرے شوہر کے لیے کون ذیادہ اہم ہے ؟ میں یا ان کا لاڈلا کتا۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد