عراق صدام پر فیصلے کا منتظر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک عدالت معزول صدر صدام حسین کے خلاف مقدمے میں فیصلہ سنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ عراق کے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صدام حسین کو عراقی عوام کے خلاف جرائم کی وہ سزا ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔وہ فیصلے سے ایک روز قبل ٹیلی ویژن پر خطاب کر رہے تھے۔ فیصلے سے پہلے بغداد میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے تمام فوجیوں کی چھُٹیاں منسوخ کرنےکا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بہت کم عراقیوں کا خیال ہے کہ اس فیصلہ سے ملک میں تشدد میں کمی واقع ہو گی۔ گزشتہ تین میں سال میں عراق میں حالات اتنے خراب رہے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی کے امکانات کا ذکر ہونے لگا ہے۔ بغداد سے بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ نے کہا کہ ان لوگوں کا بھی جو صدام حسین کو مردہ دیکھنا چاہتے ہیں یہ خیال ہے کہ سابق صدر کو سزا ملنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ بہت سے لوگوں سابق صدر کے خلاف مقدمے میں امریکہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اسے ’فاتح کا انصاف‘ قرار دے رہے ہیں۔ صدام حسین کے وکلاء نے بھی امریکہ میں انتخابات سے چند روز قبل اس مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدام حسین اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انیس سو بیاسی میں سابق صدر پر ایک قاتلانہ حملے کے بعد انہوں نے ایک سو اڑتالیس شیعہ مسلمانوں کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ | اسی بارے میں صدام اور وکلاء عدالت سے باہر20 September, 2006 | آس پاس صدام پھر عدالت سے باہر26 September, 2006 | آس پاس بغداد میں مکمل کرفیو نافذ30 September, 2006 | آس پاس صدام حسین ڈکٹیٹر نہیں تھے: جج14 September, 2006 | آس پاس صدام مقدمہ: ’جج عہدہ چھوڑ دیں‘13 September, 2006 | آس پاس صدام کیس: گیس حملے کی سماعت22 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||