BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 November, 2006, 13:52 GMT 18:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام پر فیصلہ، سخت سکیورٹی
وزیرِ اعظم نور المالکی
نور المالکی نے ٹی وی پر خطاب میں امید کی ہے کہ صدام کو اپنے کیے کی سزا ملے
عراق کے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صدام حسین کو عراقی عوام کے خلاف جرائم کی وہ سزا ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم نوری المالکی نے معزول صدر کے خلاف مقدمے میں متوقع فیصلے کے ایک دن قبل ٹیلی ویژن پر اپنے ایک خطاب کے دوران کہی۔

متوقع فیصلے کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور تمام فوجیوں کی چھُٹیاں منسوخ ہو گئی ہیں۔

پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ بغداد اور کچھ دیگر علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کیا جائے گا۔

صدام حسین کے حامیوں نے معزول صدر کو سزائے موت کی صورت میں تشدد میں اضافے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھتیس گھنٹوں میں صرف بغداد میں تراسی لاشیں ملی ہیں جن میں کچھ پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

صدام حسین اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انیس سو بیاسی میں سابق صدر پر ایک قاتلانہ حملے کے بعد انہوں نے ایک سو اڑتالیس شیعہ مسلمانوں کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

بغداد کے شہریوں نے کہا ہے کہ سنیچر کے روز اضافی حفاظتی انتظامات نہیں نظر آئے۔

عراق میں سلامتی کے امور کے مشیر نے صحافیوں کو بتایا کہ کرفیو اتوار کو نافذ ہو گا۔

صدام حسین کے خلاف مقدمے کا فیصلہ امریکہ میں درمیانی مدت کے انتخابات سے دو روز قبل سنایا جانا متوقع ہے۔ امریکی انتخابات میں عراق اہم موضوع بنا ہوا ہے۔

امریکہ میں چار فوجی اخبارات نے وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

دی آرمی ٹائمز، ایئر فورس ٹائمز، نیوی ٹائمز اور میرین کورپس ٹائمز نے کہا ہے کہ اپنے اداریوں میں لکھا ہے کہ وزیرِ دفاع فوجیوں میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔

اخبارات نے اپنے اداریوں میں لکھا کہ ’ان کی حکمتِ عملی فیل ہو چکی ہے، اور ان کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان ہے‘۔

یہ اخبارات پیر کے روز شائع ہوں گے۔

اسی بارے میں
صدام پھر عدالت سے باہر
26 September, 2006 | آس پاس
بغداد میں مکمل کرفیو نافذ
30 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد