عراق سے جلد نکلنا بہتر: برطانوی جنرل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں برطانوی فوج کی موجودگی سکیورٹی کے مسائل کو گھمبیر کر رہی ہے۔ روزنامہ ڈیلی میل میں چیف آف دی جنرل سٹاف سر رچرڈ ڈینٹ سے ایک بیان منسوب کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو ’عنقریب کسی وقت نکل جانا چاہیے‘۔
برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک سابق وزیر دفاع ڈوُگ ہینڈرسن نے اس بیان کو حیران کن قرار دیا کیونکہ ایسا ’معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکومت کی منظوری کے بغیر دیا گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ ایسی بات کر رہے ہیں جو میں اور کئی اور لوگ کچھ عرصے سے کرتے آ رہے ہیں لیکن میرے خیال میں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف آف سٹاف نے حکومتی پالیسی پر بظاہر حکومت کی منظوری کے بغیر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس سے اہم آئینی مسئلہ پیدا ہوتا کہ آیا فیصلے منتخب سیاستدان کر رہے ہیں یا مسلح افواج‘۔
چیف آف سٹاف سر رچرڈ نے اگست میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ نہیں کہتا کہ دنیا بھر میں ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ عراق میں ہماری موجودگی ہے لیکن یقیناً عراق میں ہماری موجودگی ان کو بھڑکاتی ہے‘۔ سر رچرڈ نے اخبار کو بتایا کہ ’ہم ایک مسلمان ملک میں ہیں اور مسلمانوں کے غیر ملکیوں کی ان کے ملک میں موجودگی کے بارے میں نظریات بالکل واضح ہیں‘۔ ’ایک غیر ملکی کی حیثیت سے آپ کسی کی دعوت پر وہاں جائیں تو خیر مقدم ہو سکتا ہے لیکن ہمیں اس وقت عراق آنے کی یقیناً دعوت نہیں دی گی تھی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ سن دو ہزار تین میں ہماری فوجی کارروائی حقیقتاً لات مار کر دروازہ کھولنے والی بات تھی‘۔ برطانوی جنرل کے بیان پر ردِ عمل میجر جنرل پیٹرک کورڈنگلی ڈاؤننگ سٹریٹ وزارتِ دفاع روز جینٹل، عراق میں ہلاک ہونے والے ایک فوجی کی ماں | اسی بارے میں عراق: تقسیم ،خانہ جنگی کےخدشات 03 August, 2006 | آس پاس عراق کا مستقبل کیا؟10 August, 2006 | آس پاس کرفیو: بغداد میں سڑکیں سنسان24 February, 2006 | آس پاس عراقی صوبے ذی قار میں اقتدار منتقل21 September, 2006 | آس پاس عراق:’ماڈل شہر‘ میں ہلاکتیں07 October, 2006 | آس پاس عراق: ہزاروں جانیں ضائع 16 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||