BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 September, 2006, 14:55 GMT 19:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بلیئر کا استعفیٰ‘ مانچسٹر مطالبہ
’مظاہرے میں تقریبًا ایک لاکھ افراد کی شرکت کی توقع تھی‘
لیبر پارٹی کی سالانے کانفرنس آج اتوار سے مانچسٹر میں شروع ہو رہی ہے اور انگلینڈ کے شمالی شہر جنگ مخالف نے ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے جس انہوں نے وزیراعظم ٹونی بلیئر سے مستعفی ہونے اور عراق و افغانستان سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین کی تعداد بیس سے تیس ہزار کے درمیان بتائی جاتی ہے اور اس مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ لندن سے باہر کسی بطی شہر میں اب تک کا سب سے بڑا جنگ مخالف مظاہرہ ہے۔

مظاہرین مشرق وسطی اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرے کا عنوان: ’جانے کا وقت یا ٹائم ٹو گو‘ ہے اور اس میں افغانستان اور عراق سے فوج کو واپس بلوانے کی اپیل کی گئی ہے۔

تنظیم سٹاپ دی وار کولیشن کا کہنا تھا کہ انہیں اس مظاہرے میں تقریبًا ایک لاکھ افراد کی شرکت کی توقع تھی۔

مظاہرین نے احتجاجی مارچ کا آغاز شہر کے ٹاؤن ہال کے باہر البرٹ سکوائر سے کیا اور اس کے بعد یہ احتجاجی مارچ لوئر موزلے سٹریٹ، ڈینسگیٹ اور مارکیٹ سٹریٹ سے ہوتا ہوا دوبارہ البرٹ سکوائر کی طرف آیا تاکہ وہاں سے احتجاجی ریلی نکالی جا سکے۔ جلوس کی وجہ سے کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔

افغانستان اور عراق جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی ایک ہفتہ قبل پیس گارڈن کے قریب ایک پیس کیمپ لگایا گیا تھا۔

تنظیم سٹاپ دی وار کولیشن کی جانب سے یہ اس قسم کا 15 واں قومی مظاہرہ ہے جس میں دیگر تنظیمیں سی این ڈی اور مسلم ایسوسی ایشن آف بریٹن بھی حصہ لے رہی ہیں۔ اس احتجاجی مظاہرے کو اپنی نوعیت کا پہلا بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

احتجاجی جلوس سے خطاب کرنے والوں میں امن کے لیئے کام کرنے والے ٹونی بین، ٹی اینڈ جی کے ٹونی وڈ لے، یونیسن کی کیتھ سونیٹ، ملٹری فیملیز اگیٹنس
وار کی روز جینٹل اور ازبکستان میں سابق برطانوی سفیر کریک مرے شامل ہیں۔

اس جلوس اور احتجاج میں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیئے تقریبا بارہ سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

سینئر حکام کی جانب سے کسی بھی غیر ممکنہ صورت حال سے سختی سے نمبٹے کا وعدہ کیا گیا ہے تاہم احتجاجی مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کے گزشتہ مظاہرے پرامن رہے تھے۔

شہر میں کانفرنس سینٹر سمیت مختلف مقامات پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ لیبر کانفرنس اتوار کو شروع ہوگی۔

اسی بارے میں
واشنگٹن میں جنگ مخالف ریلی
24 September, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد