سیکرٹری جنرل کے مقبول امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی دوڑ میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ بین کیمون دیگر امیدواروں کے مقابلے میں سب سے آگے ہیں۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے بتایا کہ جمعرات کو کرائے جانے والے ایک ’اسٹرا پول‘ یعنی غیررسمی رائے شماری میں بین کیمون سب سے مقبول امیدوار کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے۔ وہ بھارتی امیدوار ششی تھروو جو کہ اقوام متحدہ کے اہلکار ہیں اور تھائی لینڈ کے نائب وزیر خارجہ سوراکیارت ستھیرتھائی سے بھی مقبول امیدوار ثابت ہوئے۔ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل کوفی عنان اکتیس دسبمر کو دس سال کے بعد اپنے عہدے کی مدت پوری کررہے ہیں۔ گزشتہ جولائی میں بھی ایک رائے شماری کرائی گئی تھی جس میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سب سے مقبول امیدوار کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے تھے لیکن اس بار ایک فرق ہے۔
سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بین کیمون مقبول ثابت ہوئے ہیں لیکن اس سے حتمی نتیجہ اخذ کرنے میں احتیاط کی ضرورت ہے کیوں کہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا عمل جیسے جیسے قریب آتا ہے امیدواروں کی مقبولیت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ عام طور پر سکیورٹی کونسل کے اراکین سیکرٹری جنرل کا انتخاب کرتے ہیں لیکن اس بار ایسے ممالک سے بھی مشورہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے جو سلامتی کونسل کے رکن نہیں ہیں۔ اس بات پر کم سے کم اتفاق ہے کہ جو بھی سیکرٹری جنرل بنے اس کا تعلق ایشیا سے ہو۔ اگر اردن کے شہزادہ الحسین سیکرٹری جنرل بننے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کوئی مسلم اقوام متحدہ کا سربراہ ہوگا۔ امیدواروں کی فہرست میں پانچ افراد ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ بن کیمون، جنوبی کوریا شہزادہ زید الحسین، اردن
ششی تھرور، انڈیا سوراکیارت ستھیرتھائی، تھائی لینڈ جینتھا دھاناپالا، سری لنکا | اسی بارے میں سیکرٹری جنرل کیلیے بھارتی امیدوار15 June, 2006 | انڈیا اقوام متحدہ: انڈین امیدوار پر بحث 13 July, 2006 | انڈیا عالمی اداروں میں اصلاحات: بلیئر27 May, 2006 | آس پاس عنان کا دورہِ بھارت26 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||