سیکرٹری جنرل کیلیے بھارتی امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے اقوام متحدہ میں سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے انگریزی کے مشہور ادیب ششی تھرور کو نامزد کیا ہے۔ ششی تھرور فی الوقت اقوام متحدہ میں کمیونیکیشن اور پبلک انفاریشن کے انڈر سیکٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے بتایا کہ بھارت اس اصول کا حامی ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ مختلف خطوں کو باری باری ملنا چاہیے اور اس اصول کے تحت اس بار ایشیا کی باری ہے اور اسی لیے بھارت نے ششی تھرور کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرنا کا کہنا تھا کہ تھرور بھارتی نژاد ہیں اور ایشیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں۔ وہ گزشتہ پچیس برسوں سے زائد اقوام متحدہ کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ ’بین الاقوامی سطح پر مسٹر تھرور کی نمایاں حیثیت اور تجربات کے سبب اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹری کے عہدے کے لیے وہ مناسب ترین امید وار ہیں‘۔ نوتیج سرنا نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے اس فیصلے کے بارے میں اقوام متحدہ کے دیگر اراکین کو اطلاع دے دی ہے اور ان سے اس سلسلے میں تعاون کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقہ کے کئی ممالکوں نے ہندوستان کے اس فیصلے کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی سکریٹری جنرل کے عہدے پر یہ دوسری اور آخری معیاد ہے جو اس برس کے اختتام پر ختم ہورہی ہے۔ ان کے جانشین کے انتخاب کے لیئے ابھی سے کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ ششی تھرور کی پیدائش لندن میں ہوئی تھی اور تعلیم انگلینڈ اور امریکہ میں ہوئی ہے۔ پچاس سالہ تھرور نے کئی ناول تصنیف کیے ہیں اور مختلف امور پر کالم بھی لکھتے رہے ہیں۔ ان کی ایک طنزیہ کتاب ’دی گریٹ انڈین ناول‘ کافی مشہور ہوئی تھی۔ انہیں کئی عالمی انعام و اعزازات سے بھی نوازہ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسٹر ششی ایک طویل مدت سے اقوام متحدہ سے وابستہ رہے ہیں اس لیئے ان کے لیئے کچھ زیادہ مشکل نہیں ہونی چاہیے لیکن یو این کا نیا جنرل سیکرٹری وہی ہوگا جسے پانچ مستقل ارکان کی حمایت حاصل ہوگی۔ | اسی بارے میں کوفی عنان بھارت کے دورے پر24 April, 2005 | انڈیا عنان کا دورہِ بھارت26 April, 2005 | انڈیا ”دراندازی کی کوششیں دوگنی”20 August, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||