کوفی عنان بھارت کے دورے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان پیر سے بھارت کے تین روزہ دورے کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران کوفی عنان بھارت کے صدر اے پی جے عبدالکلام، وزیرِاعظم منموہن سنگھ اور بھارتی وزیرِ خارجہ نٹور سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ کوفی عنان نے آخری مرتبہ سنہ 2000 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ سلامتی کونسل میں بھارت کے مستقل نشست کے مطالبے کے پیش نظر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ کوفی عنان اس وقت انڈونیشیا میں افریقی اور ایشیائی ممالک کے اجلاس میں شریک ہیں۔ بھارتی وزیرِ اعظم منموہن سنگھ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||