بم حملہ سازش، آسٹریلوی کو جیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک آسٹریلوی شخص کو سڈنی میں بم حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پاکستانی نژاد آرکیٹیکٹ فہیم لودھی پر جون میں دارالحکومت سڈنی کے پاور گرڈ سٹیشن اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان پر دہشتگردی کے تین الزامات ثابت کیئے گئے تھے۔ فہیم لودھی ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ انہیں آسٹریلیا کے انسداد دہشتگردی کے نئے قوانین کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ بدھ کو جج اینتھونی ویلی کی زیر نگرانی عدالتی کارروائی میں فہیم لودھی کا چہرہ تاثرات سے عاری تھا۔ جج نے کہا کہ ملزم کے لیئے سخت سزا کی صرورت تھی کیونکہ اس کی سرگرمیوں سے ثابت ہوا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں دہشتگردانہ کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ 36 سالہ فہیم نے اپنی مادری زبان اردو میں حملے کی منصوبہ بندی کا ’مینوول‘ لکھا تھا جس میں بم سازی اور انٹرنیٹ سائیٹس سے زہر حاصل کرنے کی ہدایات تھیں۔ عدالت نے وہ پاور گرڈ کے نقشے اور جہادی سی ڈیز بھی دکھائیں جو فہیم کے پاس سے برآمد ہوئے تھیں۔ تاہم فہیم لودھی نے کوئی بھی الزام ماننے سے انکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کاغذات ایک کاروباری مہم کا حصہ تھے اور وہ بجلی کے جنریٹر پاکستان برآمد کرنا چاہتے تھے۔ آسٹریلیا کے انسداد دہشتگردی کے نئے اور سخت قوانین 2002 میں نافذ کیئے گئے تھے جس کے تحت اب تک تین افراد پر جرم عائد کیا جاچکا ہے۔ | اسی بارے میں ’القاعدہ منصوبہ جیسا لگتا ہے‘10 August, 2006 | آس پاس طیارہ سازش: گیارہ پر فرد جرم عائد21 August, 2006 | آس پاس پاکستان سے بھی گرفتاریاں: حکام10 August, 2006 | آس پاس گرفتار افراد کے جاننے والے کیا کہتے ہیں11 August, 2006 | آس پاس ’طیارے سازش‘ کے ایک ملزم کی رہائی12 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||