شوہر کی واپسی پر 5 لاکھ پاؤنڈ انعام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیارہ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے مانچسٹر کے ایک بزنس مین کی بیوی نے اپنے شوہر سے متعلق معلومات دینے والے کے لیئے پانچ لاکھ پاؤنڈ کے انعام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کی محفوظ واپسی ممکن ہوسکے۔ تین بچوں کے باپ سرور الحفیظ کو ان کی بیوی ڈانا نے آخری مرتبہ 31 مئی کی صبح دیکھا تھا جب وہ اپنے آفس جانے کے لیئے تیاری کررہے تھے۔ پوولیس کو خدشہ ہے کہ ساتھی بزنس مین کے ساتھ تنازع کے باعث 37 سالہ الحفیظ کو اغوا کیا گیا ہے۔ وہ کافی عرصے سے عراق میں زمین اور پیسے کے تنازع میں الجھے ہوئے تھے۔ ڈانا نے بتایا ’آفس جانے سے پہلے میرے شوہر نے کہا تھا کہ وہ آج جلدی گھر آئیں گے تاکہ بچوں کو پارک لے جاسکیں۔ اب میں صرف وگوں کے آگے ہاتھ پھیلا کر التجا ہی کرسکتی ہوں کہ کسی کو ان کے بارے میں اگر کچھ علم ہے تو مجھے بتائے۔ وہ ایک پیار کرنے والے شوہر اور بہترین باپ ہیں‘۔ جس روز الحفیظ لاپتہ ہوئے اس دن وہ مانچسر سٹی میں ڈوسی کورٹ جارہے تھے جہاں وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کرتے تھے۔ انہوں نے نیلی قمیض، کالی پینٹ اور خاکی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ ان کے غائب ہونے کے بعد سے ان کے بینک اکاؤنٹ اور موبائل فون بالکل استعمال نہیں ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں برطانیہ: ساس کے خلاف بہو کی جیت 24 July, 2006 | آس پاس برک لین: فلمبندی پر احتجاج01 August, 2006 | فن فنکار خاتون عالم دین کی موت کی تحقیات01 August, 2006 | پاکستان ’وہ فوج کے خلاف نہ تھا پھر بھی لاپتہ‘20 July, 2006 | پاکستان پامیلا اینڈرسن کی دوسری شادی 30 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||