پامیلا اینڈرسن کی دوسری شادی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پامیلا اینڈرسن نے کڈ روک سے دوسری شادی کر لی۔شادی کی تقریب فرانسیسی تفریحی مقام سینٹ ٹروپاز پر ایک بادبانی کشتی میں ہوئی۔ امریکن ڈرامے بے واچ سے شہرت حاصل کرنے والی انتیس سالہ پامیلا نےپینتیس سالہ مشہور ریپ سنگر کڈ روک سے بہت سالوں کے رومانس کے بعد شادی کی ہے۔اگرچہ 2003 میں منگنی کے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ پامیلا اینڈرسن نے 1998 میں روک سٹار ٹومی لی سے طلاق لی تھی۔ اور کڈ روک سے ملنا جلنا شروع کر دیا۔ پامیلا نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کڈروک سے پیار ہو گیا ہے اور یہ بہت ہی ڈرامائی معلوم ہوتا ہے مگر یہ سچ ہے۔ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پامیلا کو شہرت 1990 میں مقبولیت پانے والے ڈرامے بے واچ سے ملی اور 1995 میں اس نےٹومی لی سے شادی کر لی جس سے اس کے دو بیٹے ، دس سالہ برینڈن اور آٹھ سالہ ڈائلن ہیں لیکن تین سال بعد ہی اس نے طلاق لے لی۔ پامیلا اور کڈ روک جس کا اصلی نام رابرٹ رچی ہے کی دوستی بہت عرصے سے گہری ہوتی چلی جا رہی تھی۔ 2003 میں کچھ دوریوں کے بعد اب انھوں نے پھر سے ملنا جلنا شروع کر دیا تھا اور ان کی نئی منگنی کا پچھلے ہفتے اعلان کیا گیا تھا۔ کڈروک کے موسیقی کے البم بہت مشہور ہوئے ہیں۔ کڈروک کا پچھلی شادی سےتیرہ سالہ بیٹا بوب جونئیر ہے۔ | اسی بارے میں فلمی صنعت۔پنچولی کے بعد 18 June, 2005 | فن فنکار تاریخ ، ادب اور بالی وڈ25 July, 2005 | فن فنکار جونی ڈپ کی فلم سپر ہٹ25 July, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||