فلسطینی سپیکر: مداخلت کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کے صدر محمود عباس کے سینئر معاون نے عالمی برادری سے اسرائیلی فوج کے زیر حراست فلسطینی پارلیمان کے سپیکر کی رہائی کے لیے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ صدر کے سینئر معاون صعیب اراکات کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائی فلسطین میں جمہوری عمل کے لیئے خطرہ ہے اور اس سے قیدیوں کے تبادلے کے ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کا موقع بھی ضائع ہو گیا ہے۔ اتوار کو 20 گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی فوجی دستے نے رملہ میں فلسطینی سپیکر عزیز دویک کے گھر کا محاصرہ کرکے انہیں حراست میں لیا تھا۔ عزیز دویک حماس کے رکن بھی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عزیز دویک کو اس لیے حراست میں کیا گیا کیونکہ وہ حماس کے رکن ہونے کی حیثیت سے اس دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہیں۔ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطین کے کئی سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے اور عزیز دویک اس تعداد میں تازہ اضافہ ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حراست میں اس وقت 27 ارکان پارلیمان اور سات وزراء ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی وزیر اعظم اسمٰعیل ہانیہ نے اس عزیز دویک کے حراست میں لیے جانے کے عمل پر اسرائیل کی مذمت کی تھی۔ جون میں ایک اسرائیلی فوجی کو قیدی بنائے جانے کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں فلسطینی سپیکر اسرائیلی قبضے میں06 August, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملہ، سات ہلاک26 July, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملے، مزید5 ہلاک28 July, 2006 | آس پاس غزہ، کارروائی جاری، تیس ہلاک29 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||