اسرائیلی حملے: چھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شمالی حصے میں ہونے والے تازہ حملوں میں پانچ شدت پسندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان حملوں کا نشانہ وہ مقام تھا کہ جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہاں مغوی اسرائیلی فوجی کو رکھا گیا ہے۔ غزہ کے جنوبی حصے میں طبی امداد فراہم کرنے والے فلسطینی اراکین کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی ٹینک سے برسائی جانی والی گولیوں کی زد میں آکر ایک عورت ہلاک ہو گئی۔ اس سےقبل اسرائیلی فوج ایک ہفتے کے بعد دوبارہ غزہ کے شمالی علاقے میں داخل ہوگئی تھی اور اتوار کی صبح اسرائیلی فوج نےٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں کی معیت میں بیت حانون نامی قصبے کی جانب پیش قدمی کی۔ بیت حانون وہ علاقہ ہے جہاں سے اکثر اسرائیلی سرزمین پر راکٹ پھینکے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے پر تقریباً تین ہفتے قبل اپنے ایک فوجی کے پکڑے جانے کے بعد سے حملے کر رہی ہے اور اسی بازیابی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے میں داخل ہوئی تھی۔ ایک ہفتے قبل اسرائیل نے اپنی فوجیں شمالی غزہ سے نکال کر جنوبی غزہ میں بھیج دی تھیں تاہم اتوار کے آپریشن کے آغاز سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کا علاقہ خالی کر دیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے بھی جاری ہیں اور سنیچر کو غزہ شہر پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ | اسی بارے میں غزہ حملوں میں 23 فلسطینی ہلاک13 July, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملے میں چھ ہلاک12 July, 2006 | آس پاس غزہ: میزائل حملہ، ایک ہلاک 10 July, 2006 | آس پاس ’غزہ میں انسانی سانحہ روکا جائے‘09 July, 2006 | آس پاس غزہ کے رہنے والوں کے مشکل دن08 July, 2006 | آس پاس فلسطینی پیشکش، اسرائیلی انکار08 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||