BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 July, 2006, 09:00 GMT 14:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل: بش حامی مگر شیراک مخالف
صدر بش اور صدر شیراک
صدر بش اسرائیلی کارروائی کے حامی جبکہ صدر شیراک سخت محالف ہیں
امریکی صدر بش کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور حزب اللہ ہی لبنان کے موجودہ بحران کی اصل وجہ ہے۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں آٹھ بڑی عالمی طاقتوں کے اجلاس کے دوران برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کے بعد صدر بش کا کہنا تھا کہ ’بحیثیت ایک خودمختار ملک اسرائیل کو دہشت گردی کے خلاف اپنا بچاؤ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے تاہم اسرائیل کے لیئے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے لیکن نتائج سے بھی بے خبر نہ رہے‘۔

صدر بش کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مسئلے کی بنیادی وجہ حزب اللہ اور اس کے ایران اور شام سے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ سب حزب اللہ نے ہی شروع کیا تھا‘۔

ادھر فرانس کے صدر ژاک شیراک نے کہا ہے کہ لبنان کی حاکمیت، استحکام اور سکیورٹی کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں بند ہو جانی چاہیئیں۔ انہوں نے لبنان اور غزہ میں’شہریوں کے تحفظ اور ایک دیرپا جنگ بندی‘ پر بھی زور دیا۔

ہفتے کو روس کے صدر ولادی میر پوتن نے بھی اسرائیل کے حملوں پر تشویش ظاہر کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل کے مقاصد کچھ اور ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ہم دہشت گردی کی ہر کارروائی اور فوجیوں کے پکڑے جانے کی مذمت کرتے ہیں لیکن ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ فوجیوں کی بازیابی کے علاوہ اسرائیل اپنے کچھ دیگر مقاصد بھی پورا کرنا چاہ رہا ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد