اطالوی شہزادے پر دلالی کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی میں ملک کے آخری بادشاہ کے بیٹے شہزادہ وکٹر اِمینویل کو رشوت لینے اور جسم فروشی کے بارے میں تفتیش کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہتر سالہ شہزادے کو شمالی اٹلی کے ایک شہر کے کسینو میں گاہکوں کے لیئے لڑکیوں کا بندوبست کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ شہزادے کے خاندان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ وکٹر امینویل سن دو ہزار تین میں چھپن سال کی جلا وطنی کے بعد اٹلی واپس لوٹے تھے۔ اطلاعات کے مطابق تفتیش کرنے والوں کو شک ہے کہ شہزادے کے مافیا سے تعلقات ہیں اور ان کا ایک کسینو کے گاہکوں کے لیئے جسم فروش لڑکیوں کا بندوبست کرنے میں بھی کردار ہے۔ وِکٹر اِمینویل شاہ امبرتو دوئم کے بیٹے ہیں جنہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد اس لیئے سزا کے طور پر جلا وطنی پر مجبور کر دیا گیا تھا کہ ان کے دادا شاہ وکٹر اِمینویل سوئم نے فاشسٹ آمر بنیتو مسولینی کی حمایت کی تھی۔ | اسی بارے میں جسم فروش گروہوں کاپردہ فاش02 July, 2005 | آس پاس عورتوں کی فروخت میں اضافہ10 July, 2005 | آس پاس افریقہ میں انسانی سمگلنگ عروج پر23 April, 2004 | آس پاس جنسی سیاحت کا بازار29 October, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||