وزیراعظم کے نامزد وزراء منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پارلیمان نے داخلہ اور دفاع کی وزارتوں کے لیے وزیراعظم نوری المالکی کے نامزد وزراء کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کی شیعہ اتحادی جماعتوں کے اراکین میں ان اہم وزارتوں پر اختلافات کے باعث ان پر کسی کی تقرری عمل میں نہیں آئی تھی۔ جمعرات کو پارلیمان میں طویل بحث و مباحثے کے بعد اراکین نے بھاری اکثریت سے وزیراعظم کے نامزد کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔ بعد ازاں سپیکر نے منتخب افراد سے حلف لیا۔ پارلیمان نے وزیر داخلہ کے لیے جواد بلانی اور وزیر دفاع کے لیے عبدالقادر کے ناموں کی منظوری دی ہے جبکہ قومی سلامتی کونسل کے لیے بطور وزیر شیروانی کا انتخاب ابھی ہونا ہے۔ اس سےقبل اس ضمن میں اتوار کو پارلیمان کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اسمبلی کے نائب سپیکر کا کہنا تھا کہ دفاع اور داخلہ کی وزارتوں کے لیے مناسب امیدوار کے چناؤ کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کے حوالے سے تینوں وزارتیں اہم ہیں۔ حکومت کو امید ہے کہ ان وزراتوں میں نامزدگی کے بعد ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں ’کچھ حصے پر عراقی فوج کا کنٹرول‘23 May, 2006 | آس پاس عراقی حکومت کی حمایت کی اپیل26 May, 2006 | آس پاس عراقی’قتلِ عام‘ پر امریکی پریشان31 May, 2006 | آس پاس عراق: مزید انسانی سر برآمد06 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||