’ٹھوس ثبوت نہیں، صرف پرانے الزام‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک نے کونسل آف یورپ کی اس رپورٹ پر کڑی تنقید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چودہ یورپی ممالک نے مشتبہ ملزمان کی منتقلی کے لیئے سی آئی اے کا ساتھ دیا تھا۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس رپورٹ کے لہجے اور مواد سے بہت مایوسی ہوئی ہے اور اس رپورٹ میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں اور پرانے الزامات کو ہی دہرایا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں کہی گئی ہے جبکہ پولش وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر لگائے گئے الزامات توہین آمیز ہیں۔ رومانیہ کے پارلیمانی کمیشن نے بھی اس رپورٹ کو اندازوں پر مبنی قرار دیا ہے۔ دہشتگردی کے مشتبہ ملزمان کے لیئے چلائی گئی خصوصی امریکی خفیہ پروازوں کے بارے میں کونسل آف یورپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے لیئے 14 یورپی ممالک نے ان کارروائیوں میں سی آئی اے کا ساتھ دیا ہے۔ یہ رپورٹ سوئس رکن پارلیمان ڈک مارٹی سات ماہ جاری رہنے والی انکوائری کے بعد کونسل آف یورپ میں پیش کی۔ اس رپورٹ کی ایک نقل کے مطابق ،جو کہ بی بی سی نے دیکھی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد بھی موجود ہیں جو اس قوی امکان کی طرف اشارہ دیتے ہیں کہ سی آئی اے کے خفیہ کیمپ یا خفیہ جیلیں پولینڈ اور رومانیہ میں موجود تھے یا اب بھی ہیں۔ پیرس میں بی بی سی کے نامہ نگار ٹم فرینکس کا کہنا ہے کہ یہ الزامات کافی سنگین ہیں تاہم مشکل انہیں ثابت کرنے کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ’اب یہ واضح ہوچکا ہے، اگرچہ اب بھی ہم سچ ثابت کرنے کے قریب نہیں پہنچے ہیں، کہ کئی یورپی ممالک کے حکام نے ان غیر قانونی کارروائیوں میں سی آئی اے کا ساتھ دیا ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق کئی ممالک مثلاً سپین، ترکی، برطانیہ، جرمنی اور قبرص نے سی آئی اے کی کارروائیوں کے لیئے ’سٹیج‘ فراہم کیا ہے۔ ڈک مارٹن کے مطابق ’امریکی خفیہ پروازوں کا جال ایک ایسے اصول کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے جو حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے‘۔ سب سے سنگین الزامات پولینڈ اور رومانیہ کے خلاف عائد کیئے گئے ہیں جہاں ڈک مارٹن کے مطابق ’کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ اخذ کیا جائے کہ یہاں سی آئی اے کی خفیہ جیلیں قائم کی گئی تھیں‘۔ حقوق انسانی کی تنظیمیں ایسے خفیہ قید خانوں کے قیام کی سخت مخالفت کرتی آئی ہیں کیونکہ ان سے مشتبہ افراد پر تشدد کیئے جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ | اسی بارے میں سی آئی اے بے نقاب13 March, 2006 | آس پاس ’سی آئی اے کے جہاز کیوں اُترے‘ 05 April, 2006 | آس پاس امریکہ:خفیہ اداروں کے اہلکار سیخ پا 22 April, 2006 | آس پاس یورپ میں جیلوں پر امریکہ سے تحقیق07 May, 2006 | آس پاس سی آئی اے کے نئے سربراہ نامزد 08 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||