BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کے لیے نئے پیکج پر غور
ہاویر سولانہ
ہاویر سولانہ نے کہا کہ ایران کو ان ترغیبات کو رد کرنا آسان نہ ہوگا
یورپی برادری کے سفارت کار حاویئر سولانا نے کہا ہے کہ یورپی برادری ایران کو یورینیم کی افزودگی سے باز رکھنے کے لیے نیا پیکج بنا رہی ہے جس کے بارے میں انہیں امید ہے کہ وہ ایران کے لیے قابل قبول ہوں گا اور وہ انہیں رد نہیں کر سکے گا۔

حاویئر سولانا کے مطابق اس میں پیکج اقتصادی، جوہری اور ممکنہ طور پر سکیورٹی گارنٹایاں بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران صرف جوہری توانائی ہی حاصل کرنا چاہتاہے تو ایران کے لیے ان نئی ترغیبات کو مسترد کردینا آسان نہ ہوگا۔

یورپی برادری کے ملکوں کے وزراء خارجہ ایران کے جوہری پروگرام پر غور کرنے کے لیے برسلز میں ایک ملاقات کر رہے ہیں۔

یورپی برادری اور امریکہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد اور اس کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیئے ہے۔

حاویئر سولانا نے ایران کے صدر احمدی نژاد کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ ایران کس قسم کی پیش کش قبول نہیں کرئے گا اور اپنے پر امن جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔

روس اور چین دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی ایسی قرار داد کی حمایت نہیں کریں گے جو اس پر اقتصادی پابندیاں یا فوجی اقدام پر منتج ہو۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے بارے میں جلد ہی کوئی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

کوفی عنان نے سیول میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے بارے میں جلد اقدامات لینے پڑیں گے ورنہ اس سے جوہری پھلاؤ کو خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد