عراق: تشدد میں چالیس افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کے قرب میں ہونے والے دو خود کش بم حملوں میں چودہ عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد اور موصل میں عراقی پولیس کی ٹیموں پرحملوں میں پندرہ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کے دو محافظ بھی شامل ہیں۔ہوشیار زیباری گاڑیوں کےاس قافلے کے ساتھ سفر نہیں کر رہے تھےجس پر حملہ کیاگیا۔ شمالی بغداد میں تین پولیس اہلکار اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی۔اس واقعے میں تیرہ شخص زخمی ہو گئے ہیں۔ شہر کے جنوبی علاقے میں سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بغداد کے علاوہ عراق کے شمالی شہر موصل میں بھی تشدد کے واقعات ہوئے ہیں جس میں کم از کم ایک پولیس اہلکار مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ | اسی بارے میں اپریل میں ہزار سے زائد عراقی ہلاک10 May, 2006 | آس پاس دو دن میں حکومت بن جائے گی: مالکی09 May, 2006 | آس پاس بصرہ میں ہنگامے، پانچ عراقی ہلاک، کئی زخمی06 May, 2006 | آس پاس عراق میں تشدد: درجنوں ہلاک03 May, 2006 | آس پاس عراقی نائب صدر کی بہن قتل27 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||