BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 May, 2006, 06:37 GMT 11:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں تشدد: درجنوں ہلاک
پولیس
فلوجہ کے حملے میں پولیس اور پولیس میں بھرتی ہونے والوں کو نشانہ بنایا گیا
عراق میں پولیس نے بتایا ہے کہ حالیہ پُر تشدد واقعات میں کم سے کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بدھ کو فلوجہ میں ایک اور خودکش حملہ ہوا۔ فلوجہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور ان لوگوں کے ساتھ کھڑا تھا جو پولیس میں بھرتی ہونے کے لیئے انتظار کر رہے تھے اور اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور کم سے کم پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس والے بھی شامل تھے۔

ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیب نامی علاقے میں 14 لاشیں ملی ہیں جن کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے اور جن کے آنکھوں پر پٹی تھی۔

ان سب کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان افراد کی عمریں بیس اور تیس سال کے درمیان تھیں۔

ان افراد کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

اس سے پہلے منگل کی رات کو ایک اور واقعے میں چار شیعہ طلباء کو ان کی گاڑی سے نکال کر مار دیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ایک جعلی چیک پوسٹ پر روکا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں بیس کے قریب اور لاشیں ملی ہیں۔

فروری میں سامرہ میں واقع روضہ امام عسکری پر حملے کے بعد سے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی فوج کے اندازوں کے مطابق شہریوں پر حملوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔

کیا سامرہ دھماکے خانہ جنگی کو ہوا دیں گے؟عراق میں کیا ہوگا؟
کیا سامرہ دھماکے خانہ جنگی کو ہوا دیں گے؟
اسی بارے میں
عراق خانہ جنگی کے دہانےپر
23 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد